Type to search

آٹو موبائل

ووکس ویگن ٹائیگن کی پاور فل نئی ایس یو وی

Taigun is a concept subcompact crossover SUV

آٹو ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ووکس ویگن ہندوستانی بازار میں ایک نئی ایس یو وی ٹائیگن لا رہی ہے- یہ کمپنی کے انڈین 2.0 پروجیکٹ کے تحت پہلی ایس یو وی ہے- ہنڈائی کریٹا اور کیا سیلٹوس کی ٹکر میں آنے والی ووکس ویگن ٹائیگن صرف پیٹرول انجن میں بازار میں اتاری جائے گی- یہ نئی ایس یو وی کریٹا اور سیلٹوس سے ذیادہ پاور فل ہوگی-

ووکس ویگن ٹائیگون دو پیٹرول انجن آپشن میں آئے گی – ایک 1.0 لیٹر، 3 سلنڈر ٹربو چارج اور دوسرا 1.5 لیٹر ٹی ایس آئی ایو پیٹرول انجن ہوگا- 1.0 لیٹر والا انجن ایس یو وی کے انٹری لیول اور مڈ لیول ویرینٹس میں ملے گا- جبکہ 1.5لیٹر والا انجن ٹائیگون کے ٹاپ ماڈل میں دیا جائے گا-

ٹائیگون میں ملنے والا 1.0 لیٹر ، 3 سلنڈر ٹربو چارج پیٹرول انجن 115بی ایچ پی کا پاور اور 200 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- اسکے ساتھ 6 اسپیڈ مینول اور 6 اسپیڈ آٹو میٹک گیئر باکس کے آپشن ملیں گے- ابھی یہ انجن کمپنی کو پولو اور وینٹو کاروں میں دیا گیا ہے- جس میں یہ 110 بی ایچ پی کا پاور اور 175 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے-

Tags:

You Might also Like