Type to search

آٹو موبائل

ووکس ویگن کی نئی ایس یو وی ٹی۔راک لانچ، قیم 19.99 روپے

آٹو ڈسک،19مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جرمنی کار ساز کمپنی ووکس ویگن نے ہندوستانی بازار میں انی 5 سیٹر والی ایس یو وی ٹی۔راک کو لانچ کردیا ہے۔کمنی نے اسکو بازار میں اتارا ہے۔ جسکی ایکس شوروم قیمت 19.99 لاکھ روپے ہے۔ کمپنی نے اسے دہلی آٹو ایکسپو 2020 میں شو کیس کیا تھا۔ کمنی نے بتایا کہ اسے سی بی یو یعنی مکمل بلٹ یونیٹ کے طور پر ہندوستان میں امپورٹ کیا جائے گا۔ یہ پانچ ڈیول ٹون کلر آپشن میں دستیاب ہے۔ اسکی ڈیلیوری اپریل میں شروع ہوگی۔ لانچینگ سے پہلے ہی ٹی۔راک کو 2500 بکینگ مل چکی ہے۔

ووگس ویگن ٹی راک کے انجن کی بات کریں تو نیا 1.5 لیٹر کا ٹربوچارڈ پیٹرول انجن ملا ہے۔ یہ 150 ہارس پاور کی طاقت اور 250 این ایم کا ٹرک جنریٹ کرنے میں قابل ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اسے صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہچنے میں 8.4 سکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 205 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
یہ چار سلنڈر انجن ڈی ایکٹیویشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ سیگمنٹ کی پہلی ایس یو وی ہے جس میں بہتر فیول ایفیشینسی ملتی ہے۔ اس میں اسٹانڈرڈ طور پر 7 اسپیڈ ڈی ایس جی گیئر باکس ملتا ہے۔

Tags:

You Might also Like