Type to search

بزنس

ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کو ایک جھٹکا، یکم ڈسمبر سے موبائل سرویس کی شرح میں اضافہ کرے گی کمپنی

بزنس ڈسک،19نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مالی بحران کے مدنظر ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون آئیڈیا نے یکم ڈسمبر سے موبائل سروس کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے- قرض تلے دبے کمپنی نے پیر کو یہ اعلان کیا- ووڈا فون آئیڈیا نے بیان میں کہا، اپنے گراہکوں کو عالمی معیار کا ڈیجیٹل تجربہ یقینی بنانے کے لیے ایک ڈسمبر 2019 سے اپنے ٹیرف کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی- حالانکہ کمپنی نے فی الحال ٹیرف میں مجوزہ اضافہ سے جوڑی معلومات نہیں دی ہے-

ووڈا فون آئیڈیا کے موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 50922 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے- کسی ہندوستانی کمپنی کا ایک سہ ماہی میں یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے-

Tags:

You Might also Like