Type to search

بزنس

ووڈافون آئیڈیا اب ہوا وی آئی ، کمپنی نے لانچ کیا نیا برانڈ

وی آئی

بزنس ڈسک،7ستمبر (ذرائع) ووڈا فون آئیڈیا ایک نئے برانڈ نام کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اب اسے وی آئی (وی) کہا جائے گا۔ کمپنی نے ایک ایونٹ کے دوران نئے برانڈ نام اور لوگو کا اعلان کیا ہے۔

وی فار ووڈا فون، آئی فار آئیڈیا۔ ہندوستان میں انضمام کے بعد بھی اب تک دونوں کمپنیاں اپنے اپنے نام سے کام کررہی تھی۔ لیکن اب اس میں بدلاؤ دیکھا جائے گا۔ کمپنی کو اب نئے برانڈ نام ‘وی’ کے نام سے جانا جائے گا۔

ووڈا فون انڈیا لمیٹیڈ اب وی آئی ہوگیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وی آئی فیوچر ریڈی ہے اور اب اسی ایک برانڈ نام کے تحت دونوں کمپنیاں بزنس کریں گی۔ کمپنی نے کہا کہ 4جی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے پاس 5جی ریڈی ٹیکنالوجی بھی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی دعوی ہے کہ انضمام کے بعد سے ملک بھر میں 4جی کی کوریج ڈبل ہوگئی ہے۔ حالانکہ کمپنی نے اس دوران نئے پلانس کا تو اعلان نہیں کیا ہے، لیکن یہ اشارہ دیا گیا ہے ٹریف کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

Tags:

You Might also Like