Type to search

بزنس

جیو نے بڑھایا ٹیرف، ووڈافون آئیڈیا ، ایئرٹیل بھی تیار

بزنس ڈسک، 21 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی کام انڈسٹری ریلائنس جیو کے آنے کے بعد سے بے حد سستے پلان کا لطف لے رہے موبائل اور انٹرنیٹ یوزرس کو اب اپنی جیب تھوڑی زیادہ ڈھیلی کرنی پڑے گی۔ جیو نے دوسری کمپنیوں پر جانے والی کال پر چارج لگا کر قیمت بڑھانے کا عمل شروع کیا تو پرائس وار سے پریشان ایئر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا نے اسے موقع مان کر دسمبر سے ٹیرف بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کے بعد جیو نے کہا کہ وہ پھر سے اپنے پلان مہنگے کرئے گا۔ لیکن آہستہ ۔ آہستہ۔۔

اگر ریلائنس جیو اگلے کچھ ہفوں میں ٹیرف بڑھاتی ہے تو ایئر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے پاس بھی 30 فیصد تک کا اضافہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کمپنیاں اگلے تین مہینوں میں یہ اضافہ لاگو کرسکتی ہے۔ انکا ماننا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ٹیلی کام سیکٹر میں پرائس

وار سے نقصان اٹھا چکی کمپنیوں کو بھرپائی کرنے کا موقع مل جائے گا۔
کریڈٹ سوئس نے ایک نوٹ میں کہا، جیو کے صلاحیت 15 فیصد اضافے اور دوسرے نیٹ ورک پر کال کے لیے 15 فیصد کی ہوچکے اضافے کےمدنظر ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے لیے ٹیرف میں اوسط 30 فیصد کےاضافے کی گنجائش بن گئی ہے۔ حالانکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کی جیو دورے دور کے اضافہ کو لیکر بے حد محتاط رہے گی کیونکہ اسے پتہ ہے کہ جب سے اس نے دوسری کمپنیوں پر آوٹ گوئنگ کال کے لیے چارج کرنا شروع کیا تب سے پرانی ٹیلی کام کمپنیاں اور اسکے درمیان کا پرائس گیپ کم ہوکر کم رہ گیا ہے۔

تین سال پہلے حیرت انگیز طور پر سستے پلان کے ساتھ آئی ریلائنس جیو نے منگل کو کہا کہ وہ ریگولر ٹرائی کے حکم پر ٹیرف میں اس طرح اضافہ کرنے کو تیار ہے جس سے انٹرینٹ ڈیٹا کی کھپت اور ڈیجیٹائزیشن کا عمل متاثر نہیں ہو۔ پیر کو ووڈا فون اور ایئرٹیل نے اگلے مہینے سے ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like