Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو وائی 70ایس کا اگلا 5جی فون

vivo-y70s

ٹیکنالوجی ڈسک،23مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویوو وائی70ایس اب لیکس اور ٹیزرس میں نظر آنا شروع ہوچکا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ویوو اپنی وائی ۔ سیریز میں جلد ہی دس اسمارٹ فون کو جوڑنے والی ہے۔ حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ویوو اگلے مہینے کسی بھی وقت ہندوستان میں ویوو وائی 30 لانچ کرسکتی ہے۔ اب ویوو وائی 70ایس کے پوسٹر نے یہ صاف کردیا ہے کہ کمپنی نے اسے جلد لانچ کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ کمپنی کے آفیشل ٹیزر میں اس نئے اسمارٹ فون میں 5جی اسپورٹ دیئے جانے کی معلومات بھی سامنے آئی ہے۔ جبکہ ویبیو پر ایک دیگر پوسٹ میں ویوو وائی70ایس کی لائیو تصویر دیکھائی گئی ہے، جس میں اسکے تین الگ الگ کلر ویرینٹ دیکھائی دیئے ہیں۔

ویوو وائی70ایس کا آفیشل ٹیزر ویبیو پر سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون میں 5جی اسپورٹ ہوگا۔ آفیشل ٹیزر بہت ذیادہ معلومات نہیں دیتا ہے۔

آفیشل طور پر دیکھنے والے پوسٹر میں یہ لکھا گیا ہے کہ ویوو وائی70ایس میں ہول پنچ ڈسپلے اور پچھے کی طرف ٹرپل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ اس پوسٹر سے ویوو وائی70ایس میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 48میگا پکسل کا پرائمری سینسر شامل ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے۔

ویوو وائی 70ایس کو سیمسنگ اینکس 880پروسیسر کے ساتھ لانچ کیے جانے کی معلومات بھی ہے۔ اس پروسیسر میں 2گیگا ہرٹز کے دو کورٹکس اے 77 کور اور 1.79 گیگا ہرکز کے چھ کورٹیکس اے 55 کور شامل ہے۔ اس میں مالی۔جی 75 جی پی یو دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like