Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو وائی50 لانچ، چار ریئر کیمرے اور زبردست بیٹری

ویوو وائی50

ٹیکنالوجی ڈسک،7اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویوو وائی50 اسمارٹ فون سے پردہ اٹھ گیا ہے اسے کمبوڈیا میں لانچ کیا گیا ہے اور مقامی مارکیٹ میں ویوو وائی 50 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو پری۔ بکنگ کے لیے دستیاب کرا دیا گیا ہے۔ ویوو کمبوڈیا کے آفیشل فیس بک پیج پر ویوو وائی 50 کے اہم اسپیسفیکیشن اور قیمت کا بھی خلاصہ کیا گیا ہے۔ فی الحال ویوو وائی 50 کو ہندوستانی مارکیٹ میں لائے جانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل پائی ہے۔

ویوو کمبوڈیا کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق ویوو وائی 50 مقامی مارکیٹ میں 249 ڈالر (قریب 18950) میں پری۔بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ فون بلیک اور بلیو رنگ میں آئے گا۔ حالانکہ ویوو کے لیٹسٹ فون کو ویوو کمبوڈیا کی سائٹ پر ابھی لسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

ویوو وائی50 میں 6.53 کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہیں،

ہول پنچ ڈیزائن کے ساتھ اسکا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ماڈل ہوگا۔

یہ معلومات ویوو کمبوڈیا کے فیس بک پیج پر دی گئی ہے۔

شیئر کی گئی تصویروں سے صاف ہے کہ ویوو وائی 50 کے پچھلے حصے پر فنگر پرنٹ سینسر ہے اور یہاں چار کیمرے دیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like