Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو وائی 30 ہندوستان میں 5000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ

vivo-y30

ٹیکنالوجی ڈسک،4(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو اپنے پورٹ فولیو میں ایک اور اضافہ کرنے جارہی ہے۔ ویوو وائی 30 کو ملائیشیا میں پیش کرنے کے مہینوں بعد آخر کار اسے ہندوستان میں بھی لانچ کردیا گیا ہے۔ ڈیوائس کو فلپ کارٹ پر لیسٹیٹ کیا گیا ہے۔ اور اسکی پہلی فروخت آج شام 8بجے منعقد کی جانی ہے۔ فون کو کمپنی کی آفیشل سائٹ پر بھی لسٹ کیا گیا ہے اور فلپ کارٹ بھی اسکی قیمت اور دیگر معلومات کا خلاصہ کرتا ہے۔ ویوو وائی30 میں پچھے کی طرف 13 میگاپکسل کا اہم سنسر کے ساتھ ایک کواڈ کیمرا سیٹ اپ اور ایک بڑی 5000ایم اے ایچ کی بیٹری ملتی ہے۔ فون میں ایک ہول پنچ ڈسپلے ڈیزائن ہے اور یہ ریئر فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ آتا ہے۔

 

ویوو وائی30 کا کیمرا

ویوو وائی30 کے کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ میں 13میگا پکسل کا پرائمری کیمرا ہے۔ اسکا اپرچر 2.2 ہے۔ یہاں 8میگا پکسل کا سکنڈری کیمرا ہے الٹرا وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ۔ دو میگا پکسل کے سینسرس دیئے گئے ہیں۔ سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔

ویوو وائی30 کے اسپیسیفیکیشن

ڈوئل سم ویوو وائی 30 اینڈروئیڈ 10پر مبنی فن ٹچ او ایس پر چلتا ہے۔ اس میں 6.47 انچ ایچ ڈی + (720۔1560 پکسلز) ڈسپلے ہے ، فون میں آکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 پروسیسر کے ساتھ 4 جی بی ریم دیئے گئے ہیں۔ فون میں 128جی بی انٹرنل اسٹوریج ملتا ہے۔

ویوو وائی30 کی قیمت

ویوو وائی30 کے 4جی بی ریم اور 128جی بی اسٹوریج آپشن کی ہندوستان میں قیمت 14990 روپے ہے۔ فون بلیو اور بلیک کلر میں ملتا ہے۔ اسمارٹ فون فلپ کارٹ پر بھی لسٹ کردیا گیا ہے۔ اور ای۔کامرس ایپ بتاتا ہے کہ اسکی سیل رات 8بجے سے شروع ہوگی۔
فلپ کارٹ اسمارٹ فون کی خرید ایکسس بینک بز کریڈیٹ کارڈ کے ساتھ کرنے پر 10فیصد کی چھوٹ دے گا۔

Tags:

You Might also Like