Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو وی 17 ہندوستان میں 9 ڈسمبر کو ہوستکا ہے لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،3ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو ہندوستان میں 9 ڈسمبر کو اپنا نیا اسمارٹ فون ویوو وی 17 لانچ کرسکتا ہے- اس سلسلہ میں کمپنی نے میڈیا کو دعوت نامہ بھیجنا شروع کردیا ہے-

کچھ دن پہلے ہی روس میں اس اسمارٹ فون کو لانچ کیا گیا ہے- ڈیوائس کے بیک میں ایک ڈائمنڈ شیپ کیمرہ ماڈیول کے ساتھ ڈریوڈراپ نوچ دستیاب کیا گیا ہے- 6.38 انچ فل ڈسپلے ایمولیڈ ڈسپلے والے اس ڈیوائس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 665 پروسیسر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی کا اسٹوریج دیا گیا ہے-

اس میں ایک مائیکرو کارڈ سلاٹ بھی دیا گیا ہے- جسکے ذریعہ سے اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے-

کیمرے کی بات کریں تو فون میں کوڈ کور سیٹ اپ دیا گیا ہے- 48 ایم پی پرائمری سینسر ، 8 ایم پی الٹرا وائڈ اینگل لینس کے ساتھ 2 ایم پی مائیکرو سینسر اور 2 ایم پی ڈپتھ سینسر بھی فراہم کیا گیا ہے-

سیلفی کے لیے ویوو وی 17 ایم پی کیمرے کے ساتھ آتا ہے- اس میں ڈیوئل سم ، 4 جی ، این ایف سی اور بلیوٹوتھ 5.0 دیا گیا ہے- فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری یوایس بی ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ چارجینگ کے لیے فراہم کیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like