Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو جلد لائے گا اپنا نیا 5 جی اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویوو اپنے اسمارٹ فون ویوی ایس 5 کا سکسسر ویوو ایس 6 5جی لانے کی تیاری کررہا ہے۔ کمپنی 31مارچ کو یہ فون لانچ کرئے گی۔ یہ فون حال ہی میں ٹینا (ٹی ای این اے اے) پر بھی نظر آیا تھا۔ ٹینا پر فون کی لیسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ اسے دو ماڈلس میں لانچ کیا جائے گا اب اس فون کی لائیو امیج لیک ہوئی ہے ۔ لیک فوٹو میں فون کا بیک پینل نظر آرہا ہے جسے کمپنی کچھ وقت پہلے آفیشل ٹیزر میں بھی دیکھایا تھا۔ فوٹو سے پتہ چلتا ہے کہ ویوو کا یہ فون کروڈ کارنرس کے ساتھ 3ڈی کورڈ گلاس بیک کے ساتھ آنے والا ہے۔

ٹینا پر لیسٹنگ کے مطابق اس فون میں 6.44 انچ فل ایچ ڈی + ڈسپلے دیا جائے گا۔ جسکا ریزولیشن 1080x2400p ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 10 آؤٹ آف دی باکس آپریٹنگ سسٹم دیا جاسکتا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر مل نہیں سکتا۔

Tags:

You Might also Like