Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو ایپیکس 2020 کروڈ ڈسپلے کے ساتھ لانچ، ڈسپلے کے اندر ہے سیلفی کیمرہ

ٹیکنالوجی ڈسک،1مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا اسمارٹ فون برانڈ ویوو نئے تجربات اور ایجادات کے معاملے میں پچھے نہیں رہتا اور اب کپمنی نیا کانسپٹ فون لیکر آئی ہے۔ ویوو ایپیکس 2020 نام کے اس اسمارٹ فون میں بنا بیزل والا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جو کناروں پر 120 ڈگری تک کروڈ ہے۔ اس اسمارٹ فون میں فیزیکل بٹن، بیزل ، ہول۔پنچ یا پاپ۔اپ سیلفی کیمرہ نہیں ہے۔ بلکہ کانسپٹ فون میں فرنٹ کیمرہ اسکرین کے نیچے دیا گیا ہے۔

اس طرح صحیح معنی میں یہ اسمارٹ فون ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ کے ساتھ آتا ہے۔ ساتھ ہی 60ڈبلیو فاسٹ چارجر کا سپورٹ بھی کمپنی لیکر آئی ہے۔ ویوو کے کانسپٹ فونس میں 2016 سے ہی نئے ایجادات دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے سب سے پہلے ان ۔ ڈسپلے فینگر پرنٹ سینسر بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ اسی طرح ویوو نیکس میں پہلی بار پاپ۔اپ کیمرہ ٹیکنالوجی دیکھنے کو ملی تھی۔ ویوو ایپیکس 2020 میں بھی 48 میگا پکسل کا گینبل کیمرہ سینسر دیا گیا ہے،جس سے آپٹیکل اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) صارفین کو ملے گا۔ ساتھ ہی کیمرہ کی مدد سے پانچ سے 5.7ایکس تک آپٹیکل زوم کیا جاسکے گا۔

سیلفی کیمرے کی بات کریں تو ڈسپلے کے اندر 16میگا پکسل کا سینسر 4ان۔1 سپر پکسل فوٹو سینسیٹیو چپ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے سائیڈ میں 120 ڈگری کروڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے فیزیکل پاور بٹن یا ویلیوم راکر اس میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ فون 6.45 انچ کا فل ویو ایج لیس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اور دونوں طرف موڑنے کی وجہ سے فون میں کئی بیزل نہیں ہے اور 100 فیصدی سے زیادہ کا اسکرین ٹو باڈی ریشو ملتا ہے۔ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل والے ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 865 پروسیسر دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like