Type to search

جرائم و حادثات

وشاکھا پٹنم: کوسٹل جیگور میں لگی خوفناک آگ ،جان بچانے عملے نے پانی میں لگائی چھلانگ

نئی دہلی،13اگسٹ(ایجنسی) وشاکھاپٹنم میں Offshore Support Vessel Coastal Jaguar آفشور امدادی کشتی کوسٹل جاگوار ( کوسٹل جیگور) میں زبردست آگ لگ گئی ۔ جہاز پرسوار کرو عملہ کے ارکان نے جلتے جہاز سے پانی میں کھود کر اپنی جان بچائی۔ جہاز میں سوار 28 کرو عملہ کے ارکان کو بچایا جاچکا ہے۔ وہیں ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ آگ پیر صبح 11:30 بجے لگی۔ اسکے بعد کرو عملہ کے سبھی ارکان پانی میں کھود گئے۔پیر کو اس جہاز کے سنگل پوائنٹ مورنگ ٹرمنل میں آگ لگی جہاں خام تیل رکھاجاتا تھا۔
28 کرو عملہ کو انڈین کوسٹ گارڈ نے بچا لیا ہے۔ جبکہ ایک رکن لاپتہ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔