Type to search

جرائم و حادثات

ملٹی نیشنل کمپنی کے کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس لیک ہونے کی وجہ سے 3کی موت

Visakhapatnam lg plant

وشاکھاپٹنم،7مئی (اے این آئی) آندھراپردیش میں ملٹی نیشنل کمپنی کے کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس لیک ہونے کی وجہ سے ایک بچے سمیت تین لوگوں کی جان چلی گئی۔اور تقریبا 200 افراد کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ یہ معلومات نیوزایجنسی اے این آئی نے دی۔

عہدیداروں نے کہا کہ ضلع کے گاؤں آر آر وینکٹ پورم میں ایل جی پولیمر انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کے کیمیکل پلانٹ کے پاس رہائشیوں کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں مشکل ہونے لگی۔ انہیں فوری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اے این آئی نے بتایا کہ واقع کی معلومات ملتے ہی ایموبلینس ، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکارو کیمیکل پلانٹ میں موقع پر پہنچ گئے۔

 

1961 میں ہندوستان پولیمر کے طور ھر قائم کمپنی کو جنوبی کوریا کے ایل جی کیم کی طرف سے لیا گیا تھا۔ اور 1997 میں ایل جی پولیمر انڈیا کے طور پر نام دیا گیا۔ یہ پولیسٹیرن اور ایکسپینڈیبل پولیسٹیرن بناتا ہے۔