Type to search

اسپورٹس

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ویراٹ کوہلی واحد ہندوستانی

اسپورٹس ڈسک،30مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی 2.6 کروڑ ڈالر (قریب 1.9 ارب روپے) کی کل کمائی کے ساتھ دنیا میں سب سے ذیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فوربس کی 2020 لسٹ میں واحد ہندوستانی ہے۔ دنیا کے بڑے کرکٹروں میں شمار ویراٹ کوہلی 100 کھلاڑیوں کی اس فہرست میں 66 ویں مقام پر قابض ہیں۔ وہ پچھلے سال 100 ویں اور 2018 میں 83ویں مقام پر تھے۔

کنگ کوہلی نے 2.4 ڈالر کی کمائی پرموشنز اور برانڈ اینڈورسمنٹ، سے کی ہے۔ جبکہ انہوں نے 20 لاکھ ڈالر کی کمائی تنخواہ اور ایوارڈ رقم سے کی ہے۔ پچھلے سال انکی کمائی 2.5 کروڑ ڈالر تھی جبکہ 2018 میں انہوں نے 2.4 کروڑ ڈالر کی کمائی کی تھی۔

ٹینس کے بڑے کھلاڑی اور 20 گرینڈ سلیم کے فاتح راجر فیڈرر تقریبا 106.3 ملین ڈالر (800 کروڑ روپے سے ذیادہ ) کی کمائی کے ساتھ 2020 میں سب سے ذیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے مقام پر آگئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like