Type to search

اسپورٹس

ویراٹ نے نمبر ایک کا تاج گنوایا، اسمتھ پھر اول نمبر پر

اسپورٹس ڈسک، 27فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے ٹیسٹ کی دونوں انگیزوں میں صرف 21 رن بنا کر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ بلے بازی رینکینگ میں سرفہرست مقام گنوا دیا ہے- کوہلی کی رینکینگ میں اس گراوٹ کا فائدہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ (911 پوائنٹ) کو ہوا ہے- کوہلی 906 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے- انجکیا رہانے ، پوجارا، اور مئینک اگروال اس فہرست میں 8ویں، 9ویں اور 10 ویں مقام پر ہے- پہلے ٹیسٹ میں 75 رن بنانے والے ہندوستانی کپتان رہانے کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے- دو ٹیسٹ کی اس سیریز کا پہہلا میچ ٹیم انڈیا نے 10 وکٹ سے گنوا دیا تھا-

وراٹ کی حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بلے بازی میں خراب کارکردگی رہی۔ انہوں نے ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں 19 رن بنائے تھے جس کے خمیازہ کے طورپر انہیں اپنی نمبر ایک رینکنگ گنوانی پڑی۔

Tags:

You Might also Like