Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی ایوارڈز 2020: ویراٹ کوہلی بنے دہائی کے بہترین ونڈے کرکٹر

آئی سی سی ایوارڈز

اسپورٹس ڈسک، 28 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2020 کے اپنے ایوارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے پیر کو کئی دیگر ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے- اس میں ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی نے دو ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں-

آئی سی سی نے پچھلے 10 سالوں میں کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کی بنیاد پر ڈیکیڈ (دہائی) ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے- آئی سی سی نے اس دہائی کے بہترین مظاہرہ کی بنیاد پر اپنی بہترین ونڈے/ ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیمیں منتخب کی ہے- جس میں ویراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کا دبدبہ ہے-

ویراٹ کو جہاں دہائی کا بہترین ونڈے کرکٹر اعلان کیا گیا وہیں افغانستان کے اسپن بولر راشد خان کو ٹی20 اور آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین کرکٹر اعلان کیا گیا-

 

وہیں خواتین میں آسٹریلیائی آل راؤنڈر الیسی پیری نے دہائی کا بہترین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہائی کی بہترین خاتون کرکٹر کے لیے راچیل ہاہو فلنٹ ایوارڈ پر بھی قبضہ کیا-

جبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کھیل بھاونا (جذبہ) کے لیے خصوصی اعزاز دیا گیا- ویراٹ کوہلی کو جہاں آئی سی سی کی طرف اس دہائی کا بہترین ونڈے کرکٹر اعلان کیا گیا تو وہیں دھونی کو کھیل بھاونا کے لیے دہائی کے آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا-

 

آئی سی سی نے پیر کے روز دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے انفرادی ایوارڈ کا اعلان کیا۔

آئی سی سی نے اتوار کے روز دہائی کی مرد ٹسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اور خواتین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ویراٹ کو دہائی کا بہترین ونڈے کرکٹر اعلان کرتے ہوئے لکھا- آئی سی سی ایوارڈ کی مدت میں 10000 سے زائد ونڈے رن بنانے والا اکلوتا کھلاڑی- اس دوران انہوں نے 39 سنچری، 48 نصف سنچری اور 112 کیچ پکڑے، انکا اوسط بھی 61.83 کا رہا-

ویراٹ نے اس دہائی میں 70 سے زائد انگیز میں 56.97 کی اوسط سے سب سے زیادہ 20396 رن، 66 سنچری، 94 نصف سنچری بنائے-

Tags:

You Might also Like