Type to search

اسپورٹس

ویراٹ کوہلی بس 133 رن دور ہیں اس خاص ریکارڈ سے

اسپورٹس ڈسک،26مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں دہشت بنی ہوئی ہے۔ کرکٹ بھی پوری طرح سے ٹھپ ہے لیکن دھیرے دھیرے یہ واپسی کی اور قدم بڑھا رہا ہے۔ کئی ملکوں نے واپسی کی تیاری کردی ہے اور ہندوستان بھی جنوبی افریقہ دورے پر غور کررہا ہے۔ جیسے ہی کرکٹ شروع ہوگا۔ ویسے ہی کئی کھلاڑی ایک بار پھر اسکور کے پہاڑ پر چڑھائی شروع کردیں گے۔ ایسے ہی ایک ریکارڈ ماسٹر ہے ویراٹ کوہلی، وہ ایک اور خاص ونڈے ریکارڈ کے قریب ہے۔

ویراٹ کوہلی اب ونڈے کرکٹ میں 12000 رن پورے کرنے سے صرف 133 رن دور ہیں۔ اب تک اس فارمیٹ میں ویراٹ کوہلی 43 سنچری بنا چکے ہیں جو کہ سچن تنڈولکر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ویراٹ کوہلی چاہے تو 12000 کے عدد تک صرف ایک دو مقابلوں میں پہنچ پائیں گے۔ یہ اعداد و شمار اس لیے بھی خاص ہوگا کیونکہ اب تک اس ونڈے اعداد وشمار تک دنیا کے صرف پانچ کھلاڑی پہنچ پائے ہیں۔ اور دلچسپ بات ہے کہ وہ سبھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہندوستانی کھلاڑیوں میں صرف ایک کھلاڑی اس اعداد وشمار تک پہنچ پایا تھا۔

بنیں گے دوسرے ہندوستانی
ونڈے کرکٹ میں اگر کسی ہندوستانی کھلاڑی نے 12000 رن کا اسکور اپنے نام درج کرایا ہے تو وہ ہے سچن، سچن نے اپنے ونڈے کیریئر میں 18426 رنز بنائے تھے۔ اب اگر ویراٹ نے مزید 133 رنز اور بنا لیتے ہیں تو وہ سچن کے بعد ونڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والے دوسرے ہندوستانی بن جائیں گے۔

کون کون ہے فہرست میں؟
اگر بات کریں ان کھلاڑیوں کی جنہوں نے 12000 ونڈے رن کا عدد چھوا تو ان میں سے کوئی بھی آج کرکٹ نہیں کھیل رہا ہے۔ یہ سبھی ایک سے ایک بہترین تھے اور ویراٹ اب تیزی سے انکو پچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ ونڈے کرکٹ کے ٹاپ 6 کھلاڑی جنہوں نے 12000 رن بنائے ہیں۔

سچن تندولکر (ہندوستان) – 463 ون ڈے میچوں میں 18426 رنز۔
کمار سنگاکارا (سری لنکا) – 404 ون ڈے میچوں میں 14234 رنز۔
رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – 375 ون ڈے میچوں میں 13704 رنز۔
سنت جے سوریا (سری لنکا) – 445 ون ڈے میچوں میں 13430 رنز۔
مہیلا جے وردھنے (سری لنکا) – 448 ون ڈے میچوں میں 12650 رنز۔
ویراٹ کوہلی (ہندوستان) – 248 ون ڈے میچوں میں 11867 رنز۔
اب سب کی نگاہیں وبا کے ختم ہونے اور ایک بار پھر کرکٹ شروع ہونے پر ہے۔ انگلینڈ اور کچھ دیگر ملک کے کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کرنا شروع کردیا ہے۔

Tags:

You Might also Like