Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم وکرانت رونا کا گانا دیسی دارو باٹلی میں جیکولین فرنینڈز اور کیچا سدیپ کی زبردست کیمسٹری

فلم وکرانت رونا

فلمی ڈسک، 25 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب سے 3ڈی مسٹری تھریلر، فلم وکرانت رونا کی ریلیز کی تاریخ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، فلم کو لیکر فینس کی امیدیں کافی بڑھ گئی ہے-

فینس کا انتظار ختم کرتے ہوئے میکرس انہیں ایک پرفیکٹ تحفہ دینے جارہے ہیں- دراصل میکرس اس فلم کے البم کا پہلا گانا را را راکما، – دی کوئین آف گڈ ٹائمز کے طور پر پیش کیا گیا ہے-

 

گانے کو سونیدھی چوہان اور نقاش عزیز نے گایا ہے، گانے کی بیٹس اور سگنیچر کورس اتنا شاندار ہے کہ یہ آپ کو ڈانس کرنے پر مجبور کردیگا-

یعنی کہے سکتے ہیں کہ ایسا پارٹی گانا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک ڈانس نمبر بھی ہے جو اسکرین پر اب تک آئے سبھی ڈانس نمبروں کو پھر سے تعریف کرے گا-

 

گانے کی شوٹنگ کے بارے میں جیکولین فرنینڈز کہتی ہے یہ اصل میں ایک بہت ہی ایلگ گانا ہے اور میں نے اسکی شوٹنگ میں بہت اچھا وقت گذارا ہے-

یہ گانا شاندار میوزک کے ساتھ بہت اچھی طرح سے لکھا گیا ہے، جو اسے ایک الیکٹرفائینگ ڈانس نمبر بناتا ہے، جو یقینی طور سے فینس کو پسند آنے والا ہے-

 

پین انڈیا سطح پر گانے کا سب سے اچھا حصہ اسکا ہک اسٹپ ہے، جو اتنا آسان ہے کہ اسے کوئی بھی ایک بار آزمانا چاہے گا-

فلم کو 5 الگ الگ زبانوں میں ریلیز ہونا ہے، کنڑ ورژن کل ریلیز کیا گیا تھا، ہندی ورژن آج ریلیز ہوا ہے اور باقی تیلگو ، تامل اور ملیالم ورژن آنے والے دنوں میں سلور اسکرین پر دستک دینے والے ہیں-

 

بتادیں کہ فلم وکرانت رونا 28 جولائی کو دنیا بھر میں 3ڈی میں ریلیز ہوگی، جس میں انوپ بھنڈاری کی ہدایت میں کیچا سدیپ لیڈ رول میں ہے-

اسکے ساتھ ہی فلم میں جیکولین ، نروپ بھنڈاری اور نیتا اشوک بھی ہے- اس فلم کو جو شمالی ہندوستان میں سلمان خان فلمز، زی اسٹوڈیو اور کیچا کریشنز کی جانب سے پیش کی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like