Type to search

ٹی وی اور فلم

مرزا پور کی اداکارہ شیتل ٹھاکر اور وکرانت میسی کی شادی

وکرانت میسی شیتل ٹھاکر شادی

فلمی ڈسک، 17 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار وکرانت میسی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ شیتل ٹھاکر کے ساتھ شادی کرلی ہے- وکرانت اور شیتل نے ویلینٹائن ڈے یعنی 14 فروری کو اپنی شادی رجسٹر کروائی ہے-

خبروں کے مطابق اپنے ورسووا کے گھر میں ہی شادی رجسٹر کروائی ہے- اسکے بعد دونوں کی فیمیلی ساتھ میں نظر آئی اور ایک چھوٹا سا ریونین ہوا-

وکرانت میسی نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں بتایا کہ ان کا گرانڈ شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ اپنی شادی کو بہت نجی رکھیں گے، اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انکی پہلی ترجیح انکی فلمیں اور پروڈیوسر ہے اور وہ انہیں پورا کرنے میں مصروف ہے-

ویب سیریز مرزا پور تو آپ نے دیکھی ہوگی جسکا خمار ناظرین پر ایسا چڑھا تھا کہ اس سیریز میں کردار کو لوگ اصل میں ماننے لگے تھے-

ہم بات کررہے ہیں ویب سیریز کےایک کردار ببولو پنڈت کے بارے میں ، ببلو پنڈت یعنی کہ بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے اس ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ چوری چھپے شادی کرلی ہے- بتادیں کہ ممبئی میں اس جوڑے نے گھر میں ہی شادی کرنے کے بعد کورٹ میں میریج رجسٹر کرلی-

وکرانت میسی کی گرل فرینڈ جو اب ان کی بیوی بن چکی ہے ان کا نام شیتل ٹھاکر ہے۔

شیتل ٹھاکر کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے اور انہوں نے دہلی کالج سے بی ٹیک کیا ہے۔

 

تصروروں کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ لگاسکتا ہے کہ وکرانت میسی کی اہلیہ کافی خوبصورت ہے تو انہوں نے اپنی اس خوبصورتی کا استعمال کرتے ہوئے ماڈلنگ کرنی شروع کردی-

ماڈلنگ کرتے کرتے سال 2016 میں شیتل نے ایک پنجابی فلم سائن کی- اس فلم کے بعد شیتل کے کیریئر نے اڑان پکڑی اور پھر اسکے بعد وہ کئی ویب سیریز میں بھی نظر آچکی ہے-

وکرانت اور شیتل کافی سالوں سے ایک ساتھ تھے لیکن انہوں نے باضاطہ طور پر سال 2017 میں اپنے رشتے پر کھل کر بات کی-

وکرانت جلد ہی سانیہ ملہوترا اور بابی دیول کے ساتھ فلم لو ہاسٹل میں نظر آئیں گے۔