Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم 12ویں فیل کی اسکرپٹ پڑھکر خوب روئے تھے وکرانت

فلم 12ویں فیل

فلم 12ویں فیل 27 اکتوبر کو ہوگی ریلیز


فلمی ڈسک، 23 اکتوبر (اردو پوسٹ) سال 2013 میں آئی فلم لوٹیرا سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے وکرانت میسی بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے فنکار ہیں۔ فلم چھپاک ، حسین دلروبہ اور لو ہاسٹل جیسی فلموں میں انہوں نے اپنے ورسٹائل اداکاری کا خوب مظاہرہ کیا تھا۔

 

 

سال 2004 میں ٹی وی سیریل کہاں ہوں میں سے ٹیلی ویژن دنیا میں قدم رکھنے والے ایکٹر وکرانت جلد ہی فلم 12ویں فیل میں نظر آنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ اس فلم کی خوب تشہیر کررہے ہیں۔ فلم کو ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے۔

 

حال ہی میں ایک بات چیت کے دوران وکرانت نے ودھو ونود چوپڑا پروڈکشن کا حصہ بننے پر خوشی ظاہر کی۔

 

اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کی اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اپنا پہلا ردعمل بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار اسکرپٹ پڑھا تو میں کافی دیر تک بہت رویا کیونکہ میں نے ایسی شاندار کہانی کبھی نہیں سنی اور نہ ہی دیکھی تھی۔ میں اس کہانی سے بہت متاثر ہوا۔ کہیں نہ کہیں میں نے اس کہانی میں خود کو بھی دیکھا۔

 

 

بتادیں کہ 12ویں فیل آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔ اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکرانت نے کہا، “مسٹر منوج کی زندگی میں بہت سی چیزیں ہوئیں، انہوں نے بہت اچھی زندگی گزاری ہے۔ انہوں نے واقعی میں مجھے متاثر کیا۔

 

 

ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ان لاکھوں طلبہ کی جدوجہد پر مبنی ہے جو یو پی ایس سی کے داخلے امتحان کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ اس ایک امتحان سے آگے نکل کر لوگوں کو ناکامی کی صورت میں ہمت نہ ہارنے اور پھر سے شروع کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

 

یہ فلم 27 اکتوبر کو ہندی، تامل، تیلگو اور کنڑ زبانوں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

 

بتادیں کہ وکرانت میسی کی پیدائش 3 اپریل 1987 کو ممبئی کے ایک مڈل کلاس کرسچن گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام جولی میسی اور والدہ کا نام امنہ میسی ہے۔انکے بھائی کا نام محسن میسی ہے۔

 

 

 

انہوں نے ممبئی کے سینٹ انتھونی ہائی اسکول سے پڑھائی کی، اور آر ڈی نیشنل کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں گریجویشن کیا۔

وکرانت میسی نے شیتل ٹھاکر کے ساتھ شادی کی۔ شیتل پیشہ سے ایک ماڈل اور اداکارہ ہے-
ٹی وی سیریل کے کہاں ہوں میں ، دھرم ویر، بالیکا ودھو، بابا ائسو ور ڈھونڈو اور قبول ہے جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا۔

 

 

 

فلم لوٹیرا میں وکرانت نے دیوداس مکھرجی کا رول نبھایا تھا۔ اور سال 2015 میں فلم دل دھڑکنے دو، میں سپورٹنگ رول میں نظر آئے۔

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1