Type to search

جرائم و حادثات

ایڈونیچر اسپورٹس میں چلی گئی این آر آئی کی جان، نوجوانوں کے لیے سبق

حیدرآباد/4جولائی(اردوپوسٹ) تلنگانہ کے وقارآباد میں ایک ریسورٹ میں ایڈوینچر اسپورٹس کے دوران آل ٹریین وہیکل (اے ٹی وی) کے پلٹ جانے سے اسے چلا رہے 45 سالہ این آر ائی سافٹ ویئر انجینئر کی موت ہوگئی- پولیس نے جمعرات کو یہ معلومات دی-

انہوں نے بتایا کہ واقع پیر کی صبح قریب ساڑے 11 بجے ہوا، ایک سافٹ ویئر کمپنی کے ڈائریکٹر اروند کے-پی- نے ایک کتے کے ساتھ ٹکر سے بچنے کی کوشش کی – اس دوران انکی گاڑی ان پر ہی گر گئی-

انہوں نے بتایا کہ فوری ہاسپٹل میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا، ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اروند امریکہ کے ڈلاس میں رہتے تھے اور وہ چھٹی میں ہندوستان آئے تھے- پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی