Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ سپر اسٹار وجے دیورکونڈا کی بالی ووڈ میں انٹری

فلمی ڈسک،1ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ارجن ریڈی کے مشہور سپر اسٹاروجے دیوراکونڈا بھلے ہی اب تک ہندی سینما سے دوری بنائے ہیں لیکن انکے چاہنے والوں کی کمی ہندی جانے میں قطعی نہیں ہے-لوگوں کو بے صبری اس اینگر ینگ مین کے بالی ووڈ میں آنے کا انتظار ہے- اسی درمیان وجے دیورکونڈا نے خود اس بات پر مہر لگائی ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں اپنی انٹری کریں گے-

جب سے انکی فلم کی ریمیک “کبیر سنگھ” نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا تب سے وجئے کے فینس کی گنتی بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے- اسکے بعد ‘ڈیئر کامریڈ’ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ لوگ انہیں ہندی سینما میں دیکھنے کے لیے بے قرار ہے- اسی درمیان ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وجے نے اپنی بالی ووڈ انٹری کی بات کی تصدیق کردی ہے-

ایک ویب سائٹ کی خبر کے مطابق جب ایک فین نے وجے سے پوچھا کہ کیا وہ اگلی تامل یا مراٹھی فلم کریں گے؟ تو انہوں نے تصدیق کی، میں اپنی اگلی فلم جلد ہی بالی ووڈ میں بناؤنگا- وجے نے یہ بھی کہا کہ وہ رومانٹک ، ایکشن اور ڈرامہ فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے-

بتادیں کہ گذشتہ دنوں وجے اپنے نئے گھر کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے، وجے نے حال ہی میں حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں ایک نیا گھر خریدا ہے- جسکی قیمت 15 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے- وجے کا کہنا ہے کہ یہ گھر اتنا بڑا ہے کہ انہیں اس میں ڈر لگتا ہے-

Tags: