Type to search

ٹی وی اور فلم

وجے دیورکونڈا اور سامنتھا رتھ پربھو کی فلم خوشی کا ٹریلر جاری

فلم خوشی

تھوڑا وائلنس تھوڑا پیار


فلمی ڈسک، 10 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وجے دیورکونڈا اور سامنتھا رتھ پربھو اسٹارر فلم خوشی کا ٹریلر آخر کار ملک بھر میں ریلیز ہوچکا ہے- حیدرآباد میں ہوئے ایک ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران فلم کی کاسٹ، کرو، اور میڈیا کی موجودگی کے درمیان ٹریلر کی جھلک دیکھائی گئی-

 

 

 

 

ٹریلر ایونٹ میں ملک بھر سے 300 سے ذیادہ جرنلسٹ شامل ہوئے اور جو خوشی کی خوبصورت دنیا کے دیوانے ہوگئے-

 

 

فلم خوشی کا ٹریلر ناظرین کو آرادھیا اور وپاو کی دل چھو لینے والی دنیا میں لے جاتا ہے، جو رومانس کی ایک متعلقہ لیکن خوبصورت دنیا بناتے ہیں اور سبھی کو اپنے پیار کے سفر میں لے جاتے ہیں-

 

 

 

حالانکہ زندگی کی طرح اس سفر میں بھی اتار چڑھاو ، جدوجہد اور کچھ کھٹے میٹھے پل شامل ہیں- ٹریلر میں وجے اور سامنتھا کی زبردست کیمسٹری ناظرین کو پسند آئے گی-

 

 

 

 

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے وجے دیور کونڈا اور سامنتھا کشمیر میں ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے پیار کرنے لگتے ہیں، حالانکہ انکے خاندان ذات پات کے فرق کی وجہ سے انکی شادی سے انکار کردیتے ہیں، لیکن دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے خاندانوں کو ثابت کیا کہ شادی کے لیے پیار ہی کافی ہے-

 

 

یہ ٹرلر مزاجیہ، دلکش میوزک اور خوبصورت ویژولس کے ساتھ انٹینس جذبات کا ایک کامبینشن ہے- اس میں بے حد ماہر سپورٹنگ کاسٹ میں مرلی شرما اور سچن کھیڈیکر جیسے نام بھی نظر آئے ہیں-

 

 

فلم خوشی کا میوزک پہلے ہی ٹاپ پر ہے اور پیار میں یقین کرنے والے ہر شخص کی پلے لسٹ کا حصہ بنا ہوا ہے-

 

 

 

شیو نروانا کی تحریر اور ہدایتکاری اور میتھری مووی میکرز یہ فلم 1 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے پوری طرح تیار ہے-

 

 

 

 

بتادیں کہ تلگو فلموں کی سپر اسٹار سامنتھا 28 اپریل 1987 کو ہوئی چنئی کے مضافات میں پللاورم میں پیدا ہوئی۔

 

 سال 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

Tags:

You Might also Like