Type to search

ٹی وی اور فلم

ویدیوت جاموال کی فلم آئی بی 71  کا ٹیزر جاری

آئی بی 71

اپنی نئی فلم آئی بی 71 کے ساتھ آرہے ہیں ویدیوت جاموال

فلم آئی بی 71 سے ویدیوت جاموال بطور پروڈیوسر کررہے ہیں انٹری

ویدیوت جاموال لمبے وقت کے بعد ایک الگ طرح کی فلم کے ساتھ آرہے ہیں-


فلمی ڈسک، 16 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ویدیوت جاموال کئی دنوں سے بڑے پردے سے غائب ہے- انکی کئی فلمیں ریلیز تو ہوئی لیکن کچھ خاص کمال نہیں دیکھا پائی-

 

حالانکہ ویدیوت جاموال ایکشن فلمیں ذیادہ کرتے ہیں اور انکے فینس بھی انہیں ایسے ہی پسند کرتے ہیں- لیکن اس بار وہ بطور پروڈیوسر آرہے ہیں-

 

ویدیوت جاموال کی اگلی فلم آئی بی 71 ، اس سال 12 مئی کو بڑے پردے پر ریلیم ہونے کے لیے تیار ہے-

 

 

اداکار ویدیوت جاموال نے اپنے اگلے پروجیکٹ کو لیکر آرہی ساری قیاس آرئیوں پر روک لگا دی ہے- وہ جلد ہی نیشنل ایوارڈ یافتہ سنکلپ ریڈی کے ڈائریکشن میں بنی فلم آئی بی 71 سے اسکرین پر آنے کی تیاری کررہے ہیں-

 

 

اس فلم کو ایکٹر پہلی بار پروڈیوس بھی کرنے والے ہیں جو فلم کو نئی اونچائیوں تک لے جاتا ہے- حال ہی میں اس سپائی تھریلر کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹر اور ٹیزر کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے-

 

 

وہیں ویدیوت جاموال نے آخر کار ممبئی میں فینس اور میڈیا کے درمیان آئی بی71 کے پہلے لک سے پردہ اٹھایا، جس میں لکھا تھا، ایک ٹاپ سیکریٹ مشن جس نے ہمیں 1971 کی جنگ جتائی- اسی کے ساتھ فلم کو لیکر آرہی ساری افواہیں بھی ختم ہوگئی-

 

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویدیوت جاموال کہتے ہیں، آئی بی 71 پہلی بار اس بارے میں بات کرتی ہے ہے کہ کیسے ہندوستانی خفتیہ بیورو نے ایک سیکریٹ مشن چلایا اور دشمن کو شکست دی-

 

ڈائریکٹر سنکلپ ریڈی کہتے ہیں، آئی بی 71 پر کام کرنا میرے لیے بہترین رہا ہے ، شروعات سے ہی میں فلم کے پیچیدہ بنیاد اور  انڈرکور آپریشنس کی دنیا کو ایکسپلور کرنے کے موقع کے لیے تیار تھا-

 

آئی بی 71 کو گلشن کمار، ٹی سیریز فلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا ہے۔ ایکشن ہیرو فلمز پروڈکشن میں ویدیوت جاموال ، انوپم کھیر اور وشال جیٹھوا لیڈ رولس میں ہے اور اسے بھوشن کمار، ایکشن ہیرو فلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہے ہیں-ویدیوت جاموال اور عباس سید کی طرف پروڈیوس، آدتیہ شاستری، آدتیہ چوکسی اور شو چننا کو-پروڈیوس ہیں-  یہ فلم 12 مئی 2023 کو تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

Tags:

You Might also Like