Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ ایکٹر ودیوت جاموال ٹاپ مارشل آرٹسٹ کی فہرست میں شامل

ودیوت جاموال مارشل آرٹسٹ

دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹسٹ کی فہرست میں شامل ہوئے ودیوت جاموال۔
گوگل پر دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹسٹ کو سرچ کرنے پر بروس لی اور جیکی چین کے ساتھ ودیوت جاموال کا نام بھی آرہا ہے۔


فلمی ڈسک،30 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم کمانڈو اور فورس جیسی ایکشن فلم کے مشہور ماچو ہیرو ودیوت جاموال کانام ’دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹ اداکاروں‘ کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ میں بہت سے ہیرو ایکشن فلمیں کرتے ہیں، لیکن اصل زندگی میں ایسے اسٹنٹ سے انکا دور دور تک تعلق نہیں رہتا۔

ودیوت جاموال فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹنٹ اورایکشن کے تعلق سے بھی موضوع بحث رہتے ہیں۔

وہیں ہندی فلم انڈسٹری میں کچھ ایسے فنکار بھی ہیں جو پردے پر تو زبردست ایکشن کرتے ہی ہیں ساتھ ہی اصل زندگی میں بھی انہوں نے ایسی ہی اپنی پہچان بنائی ہے۔ اس میں اداکار ودیوت جاموال کا نام بھی شامل ہے۔

ودیوت جاموال فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹنٹ اور ایکشن کو لیکر بھی بحث میں رہتے ہیں۔

اب انکا نام دنیا کے ٹاپ مارشل ارٹسٹوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسکا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

 انکے فینس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ودیوت جاموال کے پوسٹ پر فینس نے خوب کمنٹ کررہے ہیں،

اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، جے ہند کلاریپائٹو۔

 

بتادیں کہ گوگل کی اس فہرست میں ویدیوت کے علاوہ جیکی چین، بروس لی، جیٹ لی، جانی ٹرائی گوین، اسٹیون سیگل، ڈونی این، ٹونی جھا جیسے دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹ اداکاروں کے ساتھ لسٹ میں شامل ہوگیا ہے۔

 

ودیوت جاموال مارشل آرٹسٹ کے علاوہ ودیوت کو انکی اداکاری اور گڈ لک کے لیے بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

فلم کمانڈو، سے مشہور اداکار ایک تربیت یافتہ مارشل آرٹسٹ ہے اور انہوں نے تین سال کی عمر سے کلاریپائٹو کے بہت بڑے حامی ہے۔ انکا ماننا ہے کہ اسے گلوبل سطح تک لایا جانا چاہیئے۔

وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایسے ہی خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہیں۔
بتادیں کہ کافی وقت پہلے انہوں نے کلاریپائٹو کی ٹریننگ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

ودیوت بالی ووڈ میں کمانڈو، خدا حافظ، جنگلی، یارا، فورس، بولٹ راجہ، جیسی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔ انکی فلم خدا حافظ کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

ودیوت جاموال کی پیدائش 10 دسمبر 1980 کو جموں میں ہوئی۔ وہ ایک فلم ایکٹر ، مارشل آرٹسٹ اور اسٹنٹ آرٹسٹ ہیں۔

انکے والد ایک فوجی افسر رہنے کی وجہ سے وہ ہندوستان کے مختلف حصوں میں اپنا وقت گذارا۔ تین سال کی عمر میں کیرالہ، کے ایک آشرم میں کلاریپائٹو کی تربیت لی،

ودیوت جاموال نے کیریئر کی شروعات میں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی، اسکے بعد تیلگو فلم شکتی میں نظر آئے۔ پھر سال 2011 میں ہندی فلم فورس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ انہوں نے تیلگو فلم انڈسٹری اور تمل فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔

اسکے بعد انہوں نے اوسارولی، اسٹینلے کا دبہ، بلا۲، تمل فلم تھوپاکی ، سال 2012 میں بلٹ راجا ، کمانڈو، سال 2014 میں انجان، سال 2017 میں بادشاہو، کمانڈو 2، سال 2019 میں جنگلی، سال 2020 میں کمانڈو3،یارا، خدا حافظ، سال 2021 میں دی پاور، جیسی فلموں میں کام کیا۔

اسکے علاوہ ودیوت نے میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آئے۔ سال 2016 میں راحت فتح علی خان کے گانے تمہیں دل لگی، میں ہما قریشی کے ساتھ نظر آئے۔ اور نیہا کاککڑ ، یو یو ہنی سنگھ، میٹ بروس، سکھبیر کے گانے، گل بن گئی، میں اروشی روتیلا کے ساتھ نظر آئے۔

Tags:

You Might also Like