Type to search

ٹی وی اور فلم

ویدیوت جاموال کی فلم سنک ، او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز

ویدیوت جاموال کی فلم سنک

فلمی ڈسک، 23 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم کمانڈو اور فورس جیسی ایکشن فلم کے مشہور ماچو ہیرو ودیوت جاموال کی فلم سنک او ٹی ٹی پر جلد ریلیز ہوگی۔

وپول امرت لال شاہ کی فلم سنک میں بنگالی اداکارہ رکمنی مترا لیڈ رول میں دیکھائی دیں گی-

اس فلم کی ہدایت کنشک ورما نے کی ہے- یہ فلم جلد ہی ڈزنی + ہاٹ اسٹار ملٹی پلیکس پر اسٹریم ہوگی-

بتادیں کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو گزشتہ سال تقریبا 1000 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

تھیٹر مکمل طور پر نہیں کھلنے سے میکرس نے اپنی فلموں کو ریلیز کرنے کے لی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا سہارا لیا-
او ٹی ٹی پلیٹ فارم ناظرین کے لیے فریش کنٹینٹ اور انٹرٹینمنٹ کا پریمیم ذریعہ بن گیا ہے-

یہاں تک کہ سلمان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار، سیف علی خان اور سنجے دت جیسے بڑے ستاروں نے بھی اپنے پروجیکٹس کی ریلیز کے لیے او ٹی ٹی کا راستہ اپنایا-

ایسے میں ایکشن اسٹار ویدیوت نے بھی اپنی آنے والی فلم سنک کو بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا ہے-

 

پچھلے سال ویدیوت کی فلم خدا حافظ بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی- اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے میکرس نے سنک کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا ہے-

ویدیوت نے فلم کی او ٹی ٹی اناؤسمنٹ کے ساتھ ساتھ پوسٹر بھی شیئر کیا ہے-

ویدیوت نے فلم کے نئے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، میں نے سنا ہے سنک کچھ بھی کروا سکتی ہے اور پیار میں سنکی بنا سکتی ہے— اب میری سنک کرئیگا ساری حدیں پار-

اس پوسٹر میں ویدیوت کے مشن گن کو ہاتھ میں پکڑے نظر آرہے ہیں-

بتادیں کہ ودیوت جاموال کی پیدائش 10 دسمبر 1980 کو جموں میں ہوئی۔ وہ ایک فلم ایکٹر ، مارشل آرٹسٹ اور اسٹنٹ آرٹسٹ ہیں۔

ودیوت جاموال نے کیریئر کی شروعات میں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی، اسکے بعد تیلگو فلم شکتی میں نظر آئے۔ پھر سال 2011 میں ہندی فلم فورس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ انہوں نے تیلگو فلم انڈسٹری اور تمل فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔

ودیوت جاموال کانام ’دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹ اداکاروں‘ کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

سال 2012 میں بلٹ راجا ، کمانڈو، سال 2014 میں انجان، سال 2017 میں بادشاہو، کمانڈو 2، سال 2019 میں جنگلی، سال 2020 میں کمانڈو3،یارا، خدا حافظ، سال 2021 میں دی پاور، جیسی فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like