Type to search

ٹی وی اور فلم

ودیا بالن کی فلم ‘شکونتلا دیوی’ 8 مئی کو ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک، 13ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب جلد ہی ہیومن کمپیوٹر کے انداز میں نظر آنے والی ہے- گذشتہ دنوں ودیا بالن کی آنے والی فلم شکنتلا دیوی کا فرسٹ لک ریلیز کیا گیا تھا، وہیں اب انوکھے انداز میں اداکارہ نے اپنی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے- انکا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

ودیا بالن نے جمعرات کو اپنی آنے والی فلم شکنتلا دیوی کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے- فلم کی کہانی عظیم ریاضی دان شکنتلا دیوی پر مبنی ہے۔ ودیا نے اس کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا ، جس میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ سے متعلقہ ریاضی کی تمام پہیلیوں سے سامعین کو تعارف کرایا اور کہا کہ ان کو حل کرنے سے ہی انھیں پتہ چل جاتا ہے کہ فلم کس دن ریلیز ہورہی ہے۔ ودیا نے کہا ، “کیا ہوا؟ حساب نہیں کرپار رہے ؟ کیا لوگ ، شکنتلا دیوی ہوں، ایسے ہی بتا دونگی؟ چلو ، ایک بار اور کوشش کرتے ہیں-

آخری تمام پہیلیوں کا جواب یہ نکلا کہ فلم اگلے سال 8 مئی کو ریلیز ہورہی ہے-

Tags:

You Might also Like