Type to search

Uncategorized

ودیا بالن نے بتایا دنیا بھر میں پھیل رہا ایک اور وائرس

vidya-balan-manav-kaul-afwah-virus

فلمی ڈسک،23مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں ملک میں کورونا وائرس نام کی مصیبت سے متاثر ہورہے ہیں- وہیں اس درمیان ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے اس وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون دے رہا ہے- بات کریں بالی ووڈ شخصیات کی تو سوبھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اس وائرس سے حفاظت کے لیے لوگوں کو بیدار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں- اسی سلسلہ میں حال ہی میں اداکارہ ودیا بالن نے بھی ایک نئی پہل کی ہے- انہوں نے اداکار مانو کول کے ساتھ اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کرکے ایک نئے وائرس کے بارے میں بتایا، جسے وہ افواہ وائرس کہتی نظر آرہی ہے-

ودیا بالن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں مانو کول بھی نظر آرہے ہیں- ویڈیو شروع ہوتے ہی ودیا کہتی ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے علاوہ ایک اور وائرس چاروں طرف پھیل گیا ہے- مانو کول اس وائرس کا نام افواہ وائرس بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر یہ افواہ وائرس فون پر فارورڈ بٹن دبانے سے پھیلتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس وائرس کے علامات تو کئی ہیں، لیکن ذیادہ تر کیس میں یونیسکو،

اسکرپٹ ، ناسا ، نومیرولوجی جیسے الفاظ پائے جاتے ہیں- اسکے بعد ودیا کہتی ہے میں نے توسنا ہے کہ سوشل میڈیا افواہ وائرس کو ریڈ زون میں ہے- مانو کول اپیل کرتے ہیں کہ وہاں سے ملی کوئی بھی معلومات سے ڈبلیو ایچ او اور منسٹری آف ہیلتھ سے جانچ لے، انکا میسج ہے کورونا تو پھیل گیا لیکن افواہ وائرس کو نہیں پھیلنے دینا ہے-

ویڈیو کے کیپشن میں ودیا لکھتی ہے کہ ایک نیا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا ہے اور نقصان پہچانے سے پہلے ہی روکنا ہوگا، ودیا اور مانو کول سے پہلے سوشل میڈیا پر پھیل رہی افواہ سے بالی ووڈ بھی لوگوں کا آگاہ کرچکے ہیں-

Tags:

You Might also Like