Type to search

ٹی وی اور فلم

وکی کوشل پی ایم ریلیف فنڈ میں دیئے ایک کروڑ روپے

فلمی ڈسک،31مارچ( اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا سے جنگ کے لیے مشہور شخصیات لگاتار اپنا تعاون دے رہےہیں۔ اس سلسلہ میں اب مشہور بالی ووڈ ایکٹر وکی کوشل شامل ہوئے ہیں۔ وکی کوشل نے پی ایم مودی اور وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ بتادیں کہ خطرناک وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ہندوستان میں بھی اس بیماری کی وجہ سے 32 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ وہیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہیں۔

اس بات کی معلومات وکی کوشل نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا جب میں اتنا خوش قسمت ہوں کہ اپنے پیاروں کے ساتھ گھر میں آرام سے بیٹھا ہوں تو وہیں کچھ لوگ اتنے خوش قسمت نہیں ہے۔ بحران کے اس وقت میں پی ایم کیئر فنڈ اور سی ایم ریلیف فنڈ میں ایک کرور روپے عطیہ کرنے کا عہد لیتا ہوں۔ ہم سب اس میں ایک ساتھ ہیں اور اسے ایک ساتھ مل کر جتیں گے۔ ایک صحت مند اور مضبوط مستقبل کے لیے ہم سب مل کر اپنی طرف سے کچھ کرتےہیں۔

Tags:

You Might also Like