Type to search

Uncategorized

فلم بیڈ نیوز کا ٹریلر ریلیز، ترپتی ڈمری، وکی کوش اور ایمی ورک اہم رول میں

فلمی ڈسک، 1 جولائی (ذرائع) ترپتی ڈمری ، وکی کوشل اور ایمی ورک کی فلم بیڈ نیوز کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- اس کامیڈی فلم کے ٹرلر میں وکی کوشل اور ایمی ورک کا کام شاندار لگ رہا ہے-

 

 

 

 

بیڈ نیوز کا اعلان اس سال مارچ میں ہوا تھا، جسکے بعد سے اداکارہ ترپتی ، وکی اور ایمی کے فینس انکی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے-

 

 

 

فلم بیڈ نیوز کی ہدایت کاری کرینہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ گڈ نیوز بنانے والے ڈائریکٹر آنند تیواری نے کی ہے-

 

 

 

 

 

 

وہیں فلم کو ہیرو یش جوہر، کرن جوہر ، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور آنند تیوار پروڈیوس کررہے ہیں-

 

 

 

 

 

 

بتادیں کہ فلم بیڈ نیوز کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنایا گیا ہے- حال ہی میں، کرن جوہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی پہلی جھلک کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

فلم بیڈ نیوز 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

 

 

بیڈ نیوز کے ٹریلر کی شروعات حاملہ ترپتی ڈمری کے الجھے چہرے سے ہوتی ہے، جسے یہ نہیں معلوم کہ انکے بچے کا والد کون ہے-

 

بیڈ نیوز کے ٹریلر میں وکی کوشل اور ایمی ورک کی انٹری ہوتی ہے، جو ترپتی کے بچے کے دونوں والد ہوتے ہیں، اسکے بعد ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ کیسے دونوں اچھا والد بننے کی کوشش میں لگے ہوتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

 

وہیں فلم اینیمل اداکارہ نے ایک بار پھر سے انٹیمنٹ سینس دیئے ہیں، اداکارہ نے ایک بار پھر سے اپنی ایکٹینگ اور معصومیت سے لائم لائٹ چرا لی ہے-

 

 

 

 

 

 

وہیں ٹریلر میں 90 کے دہائی کا مقبول گانا میرے محبوب میرے صنم کو اس میں ریکریٹ کیا گیا ہے، اس گانے کا نیا ورژن اس میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے-

 

 

 

 

ٹریلر کا آغاز ترپتی کے کردار سے ہوتا ہے جو اداکارہ نیہا دھوپیا کو بتاتی ہے کہ وہ حاملہ ہے لیکن وہ نہیں جانتی کہ والد کون ہے۔ کلینک کا ڈاکٹر انہیں پیٹرنٹی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتا ہے۔ جب ترپتی یہ خبر اپنے ساتھی وکی کو بتاتی ہے تو وہ خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

 

 

 

تاہم، جب ترپتی اس سے پیٹرنٹی ٹیسٹ کروانے کو کہتی ہے تو وہ اسے بتاتا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ باپ ہوگا۔

 

 

 

وہ بتاتی ہیں کہ ممکن ہے کہ کوئی اور والد ہوسکتا ہے- پھر ویڈیو فلیش بیک میں چلا جاتا ہے جہاں وہ اور ایمی نشے میں ہیں اور اسی درمیان انٹیمنٹ ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں دونوں ہی ستارے ٹیسٹ کراتے ہیں-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *