Type to search

قومی

سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی کا 95 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال

نئی دہلی: معروف قانون دان اور سابق وزیر قانون رام جیٹھ ملانی کا انتقال ہوگیا۔ 95 سال کی عمر میں ، انہوں نے اتوار کو دہلی میں آخری سانس لی۔ رام جیٹھ ملانی پچھلے دو ہفتے سے شدید علیل تھے۔
رام جیٹھ ملانی ملک کے بہترین وکیل تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی بڑے کیس لڑے اور جیتے بھی، ردام جیٹھ ملانی سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ فیس لینے والے وکیل تھے، جیٹھ ملانی مرکزی قانون وزیر بھی رہے چکے ہیں۔

رام جیٹھ ملانی کی پیدائش 14 ستمبر کو سندھ کے شکارپور (اب پاکستان) میں ہوئی تھی۔ 13 سال کی عمر میں انہوں نے میٹرک پاس کیا، 17 سال کی عمر میں مامبے یونیورسٹی سے انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
اپنے شاندار وکالت کیرئر میں رام جیٹھ ملانی نے کئی ہائی پروفائل کیس لڑے، انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کے قاتلوں کے لیے کیس لڑا، اٹل سرکار میں جون 1999 سے جولائی 2000 کے درمیان وہ مرکزی وزیر قانون بھی رہے۔

Tags: