Type to search

ٹی وی اور فلم

ودیا سنہا کا انتقال، مشہور بالی ووڈ اداکارہ کا ممبئی کے اسپتال میں آخری سانس

ودیا سنہا

نئی دہلی/16اگسٹ(ایجنسی) بالی ووڈ میں اپنی چلبلی مسکان سے 70 اور 80 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ ودیا سنہا 15 اگسٹ 2019 کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ گئی- انکی پیدائش 15 نومبر 1947 کو ہوئی تھی۔ اداکارہ کو کچھ دن پہلے تشویشناک حالت میں ممبئی کے جوہو کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا- ودیا کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا اور آج انہوں نے آخری سانس لی-  ان کی عمر71 سال تھی-

سامنے آئی خبر کے مطابق ودیا کو پھیپڑوں اور ہارٹ کی شکایت تھی- بگڑی طبعیت کے بعد انہیں وینٹیلٹر پر رکھا گیا تھا-

بتادیں کہ ودیا سنہا نے چھوٹی سی بات، راجنی گندھا، پتی پتنی اور وہ، مکتی، جیسی کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا تھا- اس کے بعد وہ ٹی وی کے کئی ہٹ شو کا حصہ رہی- ودیا سنہا ان دنوں چھوٹے پردے کے مشہورسیریل ‘کلفی کمارباجے والا’ میں دادی کا کردارنبھا رہی تھیں۔

Tags:

You Might also Like