Type to search

ٹی وی اور فلم

شعلے کے سرما بھوپالی جگدیپ کا 81 سال کی عمر میں انتقال

jagdeep

فلمی ڈسک،9جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم شعلے کے سرما بھوپالی 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جگدیپ 8 جولائی کی شام 8 بجکر 40 منٹ پر ان کا ممبئی میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ جگدیپ کا اصلی نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ جگدیپ کی پیدائش 29مارچ 1939 کو مدھیہ پردیش میں ہوئی تھی۔ مشہور ایکٹر جاوید جعفری اور ناوید جعفری انکے بیٹے ہیں۔

بالی ووڈ ایکٹر اجے دیوگن نے مشہور کامیڈین اور ایکٹر جگدیپ کے انتقال کو لیکر ٹیوٹ کیا ہے۔ اجے دیوگن نے کچھ دیر پہلے ٹیوٹ کیا ہے۔ جگدیپ صاحب کے انتقال کی افسوسناک خبر ابھی ابھی سنی ہے۔ انہیں اسکرین پر دیکھنا ہمیشہ مزیدار رہا ہے۔ میری تعزیت جاوید اور انکے پورے خاندان کے ساتھ ہے۔

جگدیپ صاحب کے لیے دعا، ایکٹر جگدیپ کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔ اور وہ بیمار تھے۔ جگدیپ بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے تھے۔ جس میں شعلے، میں انکا سرما بھوپالی کا کردار یادگار رہا۔

 

فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر نے بھی ٹیوٹ کیا ہے، اور لکھا ہے، ہمارا سات دہائیوں تک تفریح کرنے کے بعد جگدیپ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ کافی افسوس ہے۔ میری تعزیت جاوید ، ناوید اور پورے جعفری خاندان کے ساتھ ہے۔ جگدیپ سال 2012 تک فلمیں کرتے رہے، انداز اپن اپنا میں بھی انکے کام کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

 

 جگدیپ نے اپنی فلمی کیریئر کی شروعات چائلڈ ایکٹر کے طور پر کی تھی۔ اور وہ بی۔ آر چوپڑا کی فلم افسانہ میں نظر آئے تھے۔ جگدیپ نے تقریبا 400 فلموں میں کام کیا تھا۔ جگدیپ فلم دہلی دور نہیں، مننا، آر پار، دو بیگا زمین اور ہم پنچھی ایک ڈال کے میں نظر آئے تھے۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے جگدیپ کو فلم ہم پنچھی ایک ڈال کے میں انکے بہترین کام کے لیے اپنا پرسنل اسٹاف گفٹ کیا تھا۔

 

غور طلب ہے کہ پچھلے تین مہینوں میں بالی ووڈ کے پانچ بڑی مشہور شخصیات اس دنیا کو الوداع کہے چکے ہیں۔ اپریل میں عرفان خان اور رشی کپور نے اس دنیا کو الوداع کہا۔ اسکے بعد جون کے مہینے میں سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی تھی وہیں اسی مہینے کچھ دن پہلے سروج خان کا انتقال ہوگیا تھا۔