Type to search

ٹی وی اور فلم

ورون شرما برتھ ڈے اسپیشل: بطور کاسٹنگ اسسٹنٹ کیریئر کی شروعات کی

ورون شرما

فلمی ڈسک، 4 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورون شرما کو شاہ رخ خان کی فلم بازیگر دیکھ کر پہلی بار ایکٹر بننے کا بھوت سوار ہوا تھا۔ ورون شرما نے اپنے پانچ سال کے کیریئر میں جتنے بھی فلمیں کی ہیں انکے کام کی خوب تعریف ہوئی ہے۔ اور آج وہ اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ورون شرما کی پیدائش 4 فروری 1990 کو جالندھر ، پنجاب میں ایک ہندو گھرانے میں ہوئی- انکے والد گذر چکے ہیں جبکہ والدہ جالندھر کے ایک کالج میں سابق ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ تھی، انکی چھوٹی بہن نیلیما شرما ہے-

انہوں نے اپنی تعلیم ثناور کے دی لارنس اسکول سے شروع کی اور بعد میں جالندھر کے اپیجے اسکول میں گیارہویں اور بارہویں مکمل کیا- انہوں نے آئی ٹی ایف ٹی چندی گڑھ سے میڈیا، انٹرٹینمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی-

انکے اب تک کی فلموں میں زیادہ تر کامیڈی کے لیے تعریف ملی ہے۔ حالانکہ آپ کو شاید ہی یہ بات معلوم ہو کہ ورون کو کبھی نہیں لگا تھا کہ وہ اپنے انداز سے کسی کو ہنسا پائیں گے۔

حالانکہ ابھی بھی انہیں ہندی سینما میں بہت لمبا سفر طے کرنا ہے لیکن جہاں وہ آج ہیں وہاں تک آنے کے لیے بھی انہیں بہت جدوجہد کرنا پڑا ہے۔

ورون شرما چند کمرشل اشتہارات میں بھی نظر آچکے ہیں جن میں ورجن موبائل، ایئرٹیل، ای بائے، جیسے اشتہارات شامل ہے-

انہوں نے سال 2013 میں آئی فلم فقرے، کس کسکو پیار کرو، دلوالے، فقرے ریٹرن، اور چھچھورے جیسی فلموں میں کام کیا ہے- اور ناظرین کو زبردست تفریح کیا ہے۔ کامیڈی تو ورون کی رگ رگ میں بسی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varun Sharma (@fukravarun)

سال 2013 میں آئی کامیڈی ڈرامہ فلم فقرے میں انہوں نے دلیپ سنگھ کا رول نبھایا- فلم کو مریگھدیپ سنگھ لامبا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں پلکیت سمراٹ، ورون شرما، علی فضل، رچا چڈا جیسے فنکاروں نے کام کیا تھا-

سال 2013 میں ورون نے رومانٹک کامیڈی فلم ربہ میں کیا کروں میں گگن کا کردار نبھایا- فلم کو امرت ساگر چوپڑا نے ڈائرکٹ کیا تھا- فلم میں آکاش ساگر چوپڑا، ارشد وارثی، پریش راول ، طاہرہ کوچر اور ریا سین اہم رول میں تھے-

سال 2013 میں گرمیت سنگھ کی ہدایت میں بنی ایڈوینچر تھریلر 3ڈی فلم وارننگ میں ورون نے انشول پانڈے کا کردار نبھایا- فلم میں مدھوریما تلی ، سنتوش برمولا، جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

سال 2014 میں آئی پنجابی ایکشن کامیڈی فلم یاران دا کچیپ میں ورون نے فتح سنگھ کا رول پلے کیا- فلم کو ابھے بائجو چبرا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں جسویندر بھلا، ہارڈی سندھو، یوویکا چودھری ، انیتا ہنسدانی ، ورون شرما جیسے اسٹار نظر آئے-
ورون نے سال 2015 میں آئی کامیڈی ڈرامہ فلم ڈولی کی ڈولی میں مجنوت چڈھا کا کردار نبھایا- فلم کو ابھیشیک ڈوگرا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں سونم کپور، پلکیت سمراٹ، راجکمار راؤ اور ورون شرما نظر آئے-

سال 2015 میں ریلیز ہوئی کامیڈی فلم کس کسکو پیار کروں میں ورون شرما نے کرن کا کردار نبھایا- فلم کو عباس مستان نے ڈائریکٹ کیا تھا- یہ کپل شرما کی ڈیبیو فلم تھی- فلم میں ارباز خان، منجری فڈنیس ، سمرن کور، ایلی ورم، ورون شرما، سپریا پاٹھک، شرت سکسینہ، منوج جوشی نظر آئے-

ورون نے اسی سال شاہ رخ خان کی ایکشن کامیڈی فلم دلوالے میں کام کیا، فلم میں ورون نے سدھو یاماترا کا کردار نبھایا تھا- فلم کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ اور گوری خان نے پروڈیوس کیا تھا- فلم میں شاہ رخ خان، کاجل ، کیرتی سینن اور ورون دھون لیڈ رول میں تھے-

سال 2017 میں آئی رومانٹک ایکشن فلم رابطہ میں ورون شرما نے رادھا کا رول نبھایا- فلم کو دنیش وجن نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں مرحوم ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت، کیرتی سینن، لیڈ رول میں تھے- اسی سال انہوں نے فقرے ریٹرن میں کام کیا،

سال 2018 میں ورون شرما نے کامیڈی ڈرامہ فلم فرائی ڈے میں راجیو چھابرا کا کردار نبھایا- فلم کو ابھیشک ڈوگرا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں گویندا، ورون شرما، پربھلین سندھو و دیگر لیڈ رول میں تھے-

سال 2019 میں آئی ایکشن فلم ارجن پٹیالہ میں ورون نے اونیڈا سنگھ کا رول پلے کیا- فلم کو روہت یوگراج نے ہدایت دی تھی، فلم میں دلجیت دوسنجھ ، کیرتی سینن ، ورون لیڈ رول میں تھے-

اسی سال ورون نے سوناکشی سنہا کی کامیڈی ڈرامہ فلم خاندانی شفا خانہ میں بھوشیت بیدی کا رول ادا کیا- فلم کو شلپی داس گپتا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں سوناکشی سنہا اور بادشاہ لیڈ رول میں تھے- جبکہ ورون شرما اور انو کپور سپورٹنگ رول میں تھے-

ورون نے کامیڈی ڈرامہ فلم چھچھور میں گرمیت سنگھ ڈھلون کا کردار نبھایا- فلم کو نتیش تیواری نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت، شردھا کپور، ورون شرما، طاہر راج بھاسن، نوین اور تشار پانڈے لیڈ رول میں تھے-

ورون شرما کو فلم فقرے میں بہترین کامیڈی رول کے لیے اسٹار گلڈ ایوارڈز کا بیسٹ پرفارمینس ایوارڈ ملا- اور اسی فلم کے لیے انہیں زی سنے ایوارڈ مل چکا ہے-

ورون اسکول کے دنوں سے ہی اداکاری کی شعبے میں دلچسپی تھی- جب وہ ممبئی پہنچے تو شروعات میں کاسٹنگ اسٹنٹ کا کام کرتے تھے- انہوں نے تلاش، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، یہ جوانی ہے دیوانی ، جیسے فلموں میں فنکاروں کی کاسٹنگ کی-

ورون ہندی کے علاوہ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے- فقرے، کے بعد انہوں نے دو پنجابی فلموں میں کام کیا-
ورون نے شروع سے ہی فلم کے پوسٹر متاثر کرتے تھے-

انہیں لگتا تھا کہ اگر کسی فلم کے پوسٹر پر میں ہوں اور وہ جگہ جگہ لگ رہے ہیں تو میرے لیے بہت اہم ہے- انکا خواب تھا کہ وہ فلم کے پوسٹر پر آسکے-

ورون فلموں سے پہلے تھیٹر کرتے تھے- لیکن وہاں کبھی انہوں نے کامیڈی نہیں کی- فقرے کے بعد انہیں لگا کہ کامیڈی کرسکتا ہوں-