Type to search

ٹی وی اور فلم

ورون دھون اور نتاشا کی مئی میں ہوسکتی ہے شادی

فلمی ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ایکٹر ورون دھون اور انکی گرل فرینڈ نتاشا دلال پچھلے کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں- ان دنوں تو بالی ووڈ کے تقریبا ہر ایونٹ میں دونوں ساتھ نظر آتے ہیں- پچھلے دنوں ورون دھون اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی خواہش بھی جتا چکے ہیں اور کافی وقت سے انکی شادی کی بحث چل رہی ہے-

ذرائع کے مطابق اس سال کی گرمیوں میں دونوں شادی کی پلاننت بنا رہے ہیں- ایک ذرائع نے بتایا، ورون اور نتاشا اس سال مئی میں شادی کرنے کی پلاننگ بنا رہے ہیں- یہ ایک گرینڈ ویڈنگ ہوگی جو کہ پورے ہفتے چلے گی- اس میں مہندی، سنگیت اور استقبالیہ شامل ہوگا-

جہاں تک ممکن ہے یہ شادی گوا کے کسی سمندر کنارے یا عالیشان ہوٹل میں ہوگی- کچھ بڑے ستاروں کو بھی ان دنوں کی شادی میں شریک ہونے کے لیے اپنے ڈیٹس ریزو کرنے کے لیے کہا گیا ہے- حالانکہ ورون دھون نتاشا کا خاندان ان ڈیٹس کو کافی سیکریٹ رکھ رہے ہیں- حالانکہ اس میں بالی ووڈ کی شادیوں کی طرح کافی بینڈ باجے اور دھوم ہوگی،

ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو ورون دھون کا جنم دن ہے اور شادی اسی دن خاندان ورون کی شادی کی تاریخ اناؤنس کریں گے- مارچ میں ورون دھون کی فلم مسٹر لے لے کی شوٹنگ شروع کریں گے، لیکن ورون شادی کے لیے چھوٹیاں لے سکتے ہیں-

Tags: