Type to search

ٹی وی اور فلم

ورتیکا سنگھ : میرے لیے میری زندگی کا واحد مقصد بالی ووڈ نہیں

ورتیکا سنگھ

فلمی ڈسک،2ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس یونیورس 2019 میں ہندوستان کی نمائندگی کررہی ورتیکا سنگھ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنا انکی زندگی کا ایک واحد مقصد نہیں ہے۔

ورتیکا پورا نام ورتیکا برج ناتھ سنگھ ہے اور انکی پیدائش 26 اگست ، 1993 کو لکھنؤ میں ہوئی۔ انکی تعلیم لکھنؤ کے کنوسا کنوینٹ اسکول سے ہوئی۔ انہوں اسابیلا تھوبرن کالج سے کلینیکل نیوٹریشن اور ڈائیٹکس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

ورتیکا نے کہا، میں بالی ووڈ کا موقع نہیں چھوڑنا چاہونگی۔

لیکن بالی ووڈ ہی میری زندگی کا ایک واحد مقصد نہیں ہے۔

ورتیکا نے حال ہی میں مس دیوا یونیورس 2019 کا تاج اپنے نام کیا تھا۔

اسکے ساتھ ہی وہ 8 ڈسمبر کو جارجیا کے اٹلانٹا میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے کے 68 ویں ایڈیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

ورتیکا سنگھ نے کہا میرے لیے صرف جیتنا ہی سب کچھ نہیں ہے۔

لیکن ملک کو گذشتہ 19 سال میں مس یونیورس کا خطاب نہیں ملا ہے۔

میں اس لمبے وقفے کو ختم کرنا چاہتی ہوں۔

میرے والد نے مجھے بتایا کہ لوگوں کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے کئی موقعے ملتے ہیں

اور یہ میرا موقع ہے کہ میں اپنے مشکل امتحان اور قابلیت سے اپنے قوم کی خدمت کروں۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار زوم چینل پر نشر ہونے والے چیٹ شو بائی انوائٹ انولی میں کیا۔

Tags:

You Might also Like