Type to search

تعلیم اور ملازمت

بی ای سی آئی ایل میں نکلی 4 ہزار نوکریاں، 8 ویں پاس بھی دے سکتے ہیں درخواست

کیریئر ڈسک،17 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)براڈکاسٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹ انڈیا لمیٹڈ (بی ای سی آئی ایل) نے نوٹیفیکیشن جاری کرکے قریب 4 ہزار ویکنسی نکالی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بی ای سی آئی ایل نے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں طرح کے لوگوں کے لیے ویکینسی نکالی ہے۔ خواہشمند اور اہل امیدوار بی ای سی آئی ایل ریکروٹمنٹ 2020 کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جاکر درخواس دے سکتے ہیں۔ بتادیں کہ بی ای سی آئی ایل کے لیے درخواست کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ امیدوار 20 مارچ تک ہی ان ویکینسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ خیال رکھیں کہ 20 مارچ درخواست کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
ویب سائٹ یہ ہے۔www.beciljobs.com
اہلیت
ہنرمند مین پاور
سبھی خواہش مند اور اہل امیدواروں کے پاس الیکٹریکل ٹریڈ یا وائرمین میں آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے، جو کہ این سی وی ٹی یا ایس سی وی ٹی یا انجینئرنگ میں ہائر ٹیکنیکل ڈگری ڈپلومہ تسلیم شدہ ہو، اسکے علاوہ الیکٹریکل میں کم سے کم دو سال کا تجربہ کے ساتھ الیکٹریکل حفاظت کے لیے اوور ہیڈ سرٹیفکیٹ بھی ہونا چاہئے۔
غیر ہنرمند مین پاور
امیدوار 8ویں پاس ہونا چاہیئے اور الیکٹریکل میں کم سے کم ایک سال تجربہ ہونا چاہیئے۔
ایسے ہوگا امیدواروں کا سلیکشن
امیدواروں کو الیکٹرسٹی ڈسٹربیوشن لائنز/ سب اسٹیشن کے بارے میں تحریری یا گروپ ڈسکشن یا پھر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ دینا ہوگا۔
بی ای سی آئی ایل ریکروٹمنٹ 2020 آفیشل نوٹیفکیشن

https://www.becil.com/uploads/vacancy/c693b20443c2ba93ecf47e490f029389.pdf

ایسے کریں درخواست
سبھی امیدواروں کو آفیشل ویب سائٹ پر جاکر درخواست کرنا ہوگا، اسکے ساتھ ہی سکین کیے گئے ایجوکیشن سرٹیفیکٹ کی سیلف اٹیسٹیڈ فوٹو کاپی / ایکسپیرینس سرٹیفکیٹ، دو پاسپورٹ سائز فوٹو، پین کارڈ، آدھار کارڈ سبھی آن لائن سبمیٹ کرنا ہوگا۔