Type to search

ٹیکنالوجی

یو ایس بی کنڈوم کیوں مشہور ہورہا ہے ؟

یو ایس بی کنڈوم

ٹیکنالوجی ڈسک،7 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یو ایس بی کنڈوم کیا ہے۔ آج کل ہر کوئی موبائل پر پوری طرح منحصر ہوچکا ہے۔ موبائل کے بنا ایسا لگتا ہے جیسے کہ زندگی ٹہر سی گئی ہے۔ کہی موبائل ساتھ نہ چھوڑ دیں، اس لیے لوگ پورے ٹائم چارجر ساتھ لیکر چلتے  ہیں۔ اگر آپ چارجر بھول بھی جاتے ہیں تو ایئرپورٹ، اسٹیشن، ہوٹل ،پبلک ٹوائلٹ، شاپنگ سنٹر اور دیگر جگہوں پر موبائل چارجینگ یو ایس بی پورٹ کی سہولت ہوتی ہے۔

زیادہ تر لوگ جگہ جگہ لگے یو ایس بی سے اپنا موبائل جوڑ کر بیٹری چارج کرنے لگتے ہیں۔  لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کرنا کتنی محفوظ ہے ؟

اس سے آپ کی پرائیوسی کو خطرہ ہے یو ایس بی کنڈوم آپ کے موبائل کو یو ایس بی پورٹ سے محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔ یہ  چھوٹا سا گیجیٹ (آلہ) آپ کے موبائل کو سائبر حملے سے بچاسکتا ہے۔

یو ایس بی کنڈوم ایک ڈاٹا بلاکر کی طرح کام کرتا ہے ۔ اسکا استعمال کرکے آپ بنا کسی ٹینشن کے اپنا فون پبلک یو ایس بی پورٹ پر لگا سکتے ہیں۔

یو ایس بی کنڈوم  اصل کنڈوم کی طرح  لیٹیکس نہیں ہوتا ہے ، لیکن یہ کافی حد تک آپ کی پرائیوسی کی حفاظت کرتے ہیں۔ یو ایس بی  کنڈوم کا فون کو ‘جوس جیکنگ’ سے بچاتا ہے۔

جوس جیکنگ ایک طرح کا سائبر اٹیک (حملہ) ہے۔ اس میں اصل یو ایس بی پورٹ کے ذریعہ موبائل ڈیٹا تک پہنچا جاسکتا ہے۔ اسکے ذریعہ آپ کے موبائل میں میلویئر انسٹال کردیا جاتا ہے۔ جو آپ کی  نجی معلومات کو ہیکرس تک پہنچاتے ہیں۔ میلویئر انسٹال ہوتے ہی آپ کا فون بلاک ہوسکتاہے آپ کے پاسورڈ اور گھر کے پتے جیسے نجی معلومات آسانی سے چوری ہوسکتی ہے۔

یہ کنڈوم ایک چھوٹا یو ایس بی اڈاپٹر کی طرح ہوتے ہیں۔ جن میں ان پٹ اور آوٹ پٹ پورٹ ہوتے ہیں۔ یہ کنڈوم اڈاپٹر موبائل کو پاور سپلائی کرتا ہے لیکن ڈیٹا ایکسچینج کو پوری طرح روک دیتتا ہے۔ سائبرماہرین بھی لوگوں کو یو ایس بی کنڈوم کے استعمال کی صلاح دیتے ہیں۔

یہ کنڈوم اڈاپٹر اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ آپ اسے آسانی سے کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ 500 سے 1000 روپے میں آن لائن دستیاب ہے۔

آئے دن ہم خبروں میں سائبر حملے اور دھوکہ دہلی سے جوڑے معاملے دیکھتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات میں ہندوستان میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

آپ کے اسمارٹ فون میں موجود معلومات کو حاصل کرکے کوئی آپ کا بینک اکاؤنٹ تک خالی کرسکا ہے۔ اسکے علاوہ موجود سبھی اہم پرائیوسی ہیکرس کے پاس جاسکتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں، آپ جو چیٹ کرتے ہیں یا جن لوگوں کے ساتھ آپ ویڈیو کالنگ پر با چیت کرتے ہیں، وہ سارا ڈیٹا بھی ہیکرس کے کنٹرول میں آجاتا ہے۔

ایسے بہت سے واقعات سامنے آتے ہیں جب ہیکرس ڈیٹا چوری کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ یو ایس بی آپ کی کسی اہم پرائیوسی کو بچانے کا کام کرتا ہے۔ اسکا استعمال کرنے کے بعد آپ بے فکر ہوکر کسی بھی چارجینگ پورٹ سے ڈوائس کو کنیکٹ کرسکتے ہیں۔

Tags: