Type to search

اسپورٹس

یوسین بولٹ بنے جڑواں بچوں کے والد

یوسین بولٹ والد

تاریخ کا تیزترین رنر ، یوسین بولٹ جڑواں بچوں کا باپ بن گیا ہے۔ اپنے شاندار مظاہرے سے کئی ریکارڈ توڑ چکے بولٹ کی پہلے سے ایک بیٹی ہے-
اب بولٹ کل تین بچوں کے والد ہیں، انہوں نے اپنے بچوں کا نام بھی کافی دلچسپ رکھا ہے-


اسپورٹس ڈسک، 22 جون (ذرائع) دنیا کے سب سے تیز دوڑنے (سپرنٹر) والوں میں سے ایک جمیکا کے یوسین بولٹ ایک بار پھر سے والد بنے ہیں-

انکی اہلیہ نے کیسی بینیٹ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے- اس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر دی ہے-

بولٹ کے گھرجڑواں بچوں نے جنم لیا ہے جنکا نام تھنڈر بولڈ اور سینٹ لیو رکھا گیا ہے- اولمپک ونر یوسین بولٹ نے اسکا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے-

 

بتادیں کہ بولٹ پہلے سے ہی بیٹی کے والد ہیں- بتادیں کہ سوشل میڈیا پر جیسے ہی بولٹ نے جڑواں بچوں کے جنم لینے کی بات کی ویسے ہی سوشل میڈیا پر یہ بات تیزی سے پھیل گئی-

دراصل بولٹ کے تینوں بچوں کا نام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے- فینس خوب بولٹ کو مبارکباد دے رہے ہیں- بولٹ نے اپنے تینوں بچوں کے نام کو بے حد ہی الگ طرح سے رکھا ہے جسکی بحث سوشل میڈیا پر ہورہی ہے-

 

اولمپیا لائٹنگ بولٹ کی پیدائش 2002 مئی میں ہوئی- فادرس ڈے کے موقع پر عظیم رنر یوسین بولٹ نے پھر سے والد بننے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی-

بولٹ کی اہلیہ کیسی بینیٹ نے انسٹاگرام پر فیمیلی تصویر شیئر کی ہے جس پر فینس لگاتار کمنٹ کررہے ہیں-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق یوسین بولٹ کی پیدائش 21 اگست 1986 کو پوئی-

بولٹ (34 سالہ) اولمپک گیمز میں 8 بار کے گولڈ میڈلسٹ اور 100 – 200 میٹر میں ورلڈ ریکارڈ بنا رکھا ہے-

سال 2016 کے اولمپکس میں ، بولٹ مسلسل تین اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر کا خطاب جیتنے والے واحد مرد سپرنٹر بن گئے۔

اسکے علاوہ بولٹ نے سال 2009 میں برلن میں منعقد ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے ہاتھ آزمانے کی کوشش کی تھی، جہاں انہوں نے اکتوبر 2018 میں آسٹریلیا اے لیگ کی ٹیم سینٹرل کوسٹل مرنیرس کے ساتھ پریکٹس کی تھی، لیکن یہاں انہیں اتنی کامیابی نہیں ملی-

مردوں کی سپرنٹرنگ ریس میں دبدبہ بنانے کے بعد 2017 میں اتھیلیٹکس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا-