Type to search

بین الاقوامی

امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 2502 لوگوں کی موت، اب تک 60،853 افراد گنوا چکے جان

US coronavirus

واشنگٹن،30اپریل (اے ایف پی) امریکہ میں پچھلے 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے 2502 لوگوں کی موت ہوئی۔ امریکہ کے جانس ہاپکنز یونیورسٹی نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دی۔ اتوار اور پیر کو مرنے والوں کی تعداد کم رہنے کے بعد پچھلے دو دن سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

بالٹیمور میں واقع یونیورسٹی کے مطابق ملک میں اس بیماری سے اب تک کم سے کم 60،853 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بتادیں کہ چہارشنبہ کی رپورٹ کے مطابق ، امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور اس سے مرنے والے افراد کی تعداد 58،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حالانکہ کئی ریاستوں نے انفیکشن اور اموات کے معاملات میں گراوٹ کے اشاروں کے درمیان اپنی معیشت کو دوبارہ کھولنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا ، “ہم مرنے والوں کے ساتھ ساتھ ان امریکیوں کے لیے دعائیں کرتے رہیں گے جنہوں نے اپنے خاندان کو کھو دیا۔ ایسا پہلے کبھی کچھ نہیں ہوا۔

ہم دل سے چوٹ کھائے ہوئے ہیں لیکن ہم مضبوط بنے رہیں گے۔ ہم واپسی کررہے ہیں ہم مضبوطی سے واپسی کررہے ہیں۔ امریکہ منگل کو دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے معاملے 10 لاکھ کے پار چلے گئے۔ یہ دنیا بھر میں آئے 31 لاکھ معاملوں کا قریب ایک تہائی ہے۔

Tags:

You Might also Like