Type to search

اسپورٹس

سمیت ناگل، امریکی اوپن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں

نیویارک،21اگسٹ(بھاشا) ہندوستان کے نوجوان ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل نے امریکی اوپن کوالیفائنگ میں جاپان کے ٹاسم اتو کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر گرینڈ سلیم کوالیفائینگ میں پہلی جیت درج کی ۔
نگال نے 133ویں رینکنگ والے اوپن حریف کو ایک گھنٹے 52 منٹ تک چلے مقابلے میں 6-7 ، 2-6 سے شکست دی۔ پچھلے سال وہ آسٹریلیائی اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے تھے لیکن ایک بھی جیت درج نہیں کرسکے۔
انکا سامنااب ورلڈ ریکینگ میں 192 ویں مقام پر قابض کینڈا کے پیٹر پولانسکی سے ہوگا۔ خواتین کے سنگلز کوالیفائینگ زمرے کے دوسرے دور میں انکیتا رینا کی ٹکر چیک جمہوریہ کی ڈینسیا سے ہوگی۔

Tags: