Type to search

اسپورٹس

یو ایس اوپن: ریکارڈ بنانے کے بعد ملی شکست تو رونےلگی 15 سالہ کوکو گاؤف، اوساکا بھی ہوئی جذباتی

اسپورٹس ڈسک،1 ستمبر (اردوپوسٹ ڈاٹ کام) یوایس اوپن میں اس وقت ماحول تھوڑا غمگین ہوگیا ، جب دنیا کی نمبر ایک خاتون ٹینس اساٹر نوامی اوساکا سے ہارنے کے بعد کوکو گاؤف رونےلگی۔ صرف 15 سال کی عمر میں گرینڈ سلیم کے تیسرے دور میں پہنچنے کا کارنامہ کرنے والی کوکو کو چیمپئین نوامی اوساکا سے ایکطرفہ ہار ملی۔ اوساکانے 65 منٹ تک چلے مقابلے میں کوکو کو 0-6; 3-6 سے شکست دی۔ ہارنے کے بعد کوکو رونے لگی تو جاپانی اسٹار نے بھی مثال پیش کی اور جاکر گلے لگا کر تسلی دی۔

گاؤف کو سنبھالنے کے بعد خٰد بھی رونے لگی اوساکا نے کہا، جب میں نے اسے ہاتھ ملایا تو میں دیکھا کہ انکے آنسو آرہے تھے۔ وہ اتنی چھوٹی بھی ہے۔ میں چاہتی تھی کہ انہیں محسوس کراو کہ انہیں سر اونچا کر کورٹ سے جانا چاہیئے۔ کیونکہ انہوں نے اتنی چھوٹی عمر میں یہاں تک جگہ بنائی ہے۔ بات یہیی ختم نہیں ہوئی۔ میچ کے بعد اینکر نوامی سے سوال پوچھ رہی تھی تو خود بھی جذباتی ہوگئی اور خود بھی رونے لگی۔ اب اوساکا کا سامنا سوئٹزرلینڈ کی 13ویں سیڈ والی بیلینڈا بینسچ سے ہوگا۔

Tags: