Type to search

قومی

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے امریکہ نے کیا ہندوستان کو 29 لاکھ ڈالر کی مدد کا اعلان

دہلی،28مارچ(بھاشا) امریکہ نے کورونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے کے مقصد سے ہندوستان سمیت 64 ملکوں کو 17.4 کرور ڈالر کی مالی امدد دینے کا جمعہ کے روز اعلان کیا ۔ اس رقم میں سے 29 لاکھ ڈالر مدد کے طور پر ہندوستان کو دیئے جائیں گے۔ یہ فروری میں امریکہ کی طرف سے اعلان 10 کروڑ ڈالر کی مدد کے علاوہ ہے۔ فی الحال اعلان کی گئی نئی رقم بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی ) سمیت مختلف محکمے اور ایجنسیاں کے میگا امریکن گلوبل رسپانس پیکیج کا حصہ ہے۔ یہ مالی مدد عالمی وبا کےخطرے کا سامنا کررہے سب ذیادہ جوکھم والے 64 ملکوں کے لیے ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ لیبارٹری سیٹ اپ کرنے، کیس کی کھوج اور واقعات پر مبنی نگرانی کو فنکشنل بنانے اور فیڈ بیک اور تیاری کے لیے تکنیکی ماہرین کی مدد کرنے کے مقصد سے ہندوستانی حکومت کو 29 لاکھ ڈالر کی مدد دے رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like