Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا لاک ڈاؤن میں زبورست انداز دیکھاتی نظر آئی

فلمی ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا سوشل میڈیا پر اپنی ایکٹیویٹی کے لیے بھی پہچانی جاتی ہے۔ وقفہ وقفہ سے وہ اپنے ویڈیو فینس کے درمیان شیئر کرتی ہے۔ اروشی روتیلا لاک ڈاؤن میں بھی اپنے ویڈیو کو لیکر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ انہوں نے پھر سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ اسٹائل میں چل رہی ہے اور اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر رہی ہے۔ ویڈیو میں اروشی روتیلا بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہے۔ تو وہیں انہوں نے ڈی جی کا چشمہ لگایا ہوا ہے۔ اداکارہ کا انداز اس ویڈیو میں فینس کو کافی پسند بھی آرہا ہے۔

 

اروشی روتیلا کا یہ ویڈیو فینس کو اتنا پسند آرہا ہے کہ ابھی تک یہ ویڈیو 8 لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ انٹرنیٹ پر اروشی کے اس ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے۔ حال ہی میں اروشی کا ایک اور ویڈیو  وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں اداکارہ سمندر میں چھلانگ لگاتی نظر آرہی تھی۔ حالانکہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں پانی میں کھودتے ہی انکی طرف ایک بڑی مچھلی آتی دیکھی تھی۔

 

اروشی روتیلا نے سنی دیول کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انکی پہلی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ تھی، جس میں انہوں نے سنی دیول کی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے بعد وہ گریٹ گرانڈ مستی میں بھی نظر آئی تھی۔ اروشی روتیلا نے ہیٹ اسٹوری 4 سے بھی کافی سرخیاں بٹوری تھی۔

Tags:

You Might also Like