Type to search

فیشن

اروشی روتیلا نے مالدیپ سمندر کنارے کرایا فوٹو شوٹ

فیشن ڈسک،4ماچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ان دنوں مالدیپ میں وکیشن انجوائے کررہی ہے- اس چھٹی کے موقع پر بھی اروشی لگاتار فینس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے- وہ سوشل میڈیا پر اپنے وکیشن کے اپ ڈیٹس دے رہی ہے- جہاں سے اب انکی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے انکے فینس کی دھڑکنیں بڑھا دی ہے- اروشی نے اپنے انسٹاگرام وال پر ایک فوٹو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے- اس فوٹو میں اداکارہ مالدیپ میں سمندر کنارے مستی کرتی نظر آرہی ہے-

اداکارہ اس تصویر میں سمندر کنارے پوز دے رہی ہے- انکے ہاتھ میں ایک ہیٹ اور بلیو کلر کی بکنی پہنے نظر آرہی ہے- اداکارہ اروشی کی اس تصویر پر فینس کافی تعریف کررہے ہیں-

حال ہی میں اروشی کا گانا ایک ڈائمنڈ دا ہار لادے یار، ریلیز ہوا ہے- اس سے پہلے اروشی فلم پاگلپنتی میں نظر آئی تھی، گذشتہ دنوں ایک ایوارڈ تقریب میں انکا ایک ریڈ گاؤن والا لک خوب وائرل ہوا تھا-
فوٹو: اروشی کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like