Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا نے تھروتو پیالے ۔2 کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ مکمل کی

ممبئی،3جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم پاگلپنتی کی ریلیز کے بعد اروشی روتیلا نے سال 2017 میں آئی تامل سپر ہٹ فلم نے تھروتو پیالے ۔2  کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے- ہندی میں اس فلم کا ٹائٹل ابھی تک نہیں رکھا گیا- اروشی نے انسٹاگرام پر ایک خوبصور ویڈیو کے ساتھ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا- ویڈیو میں اداکارہ کو وارانسی میں گنگا میں کشتی پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے- ڈائرکٹر سوسی گنیشن کی اس فلم کی شوٹنگ اسی شہر میں ہوئی ہے۔

اروشی نے لکھا ’’فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے!! فلم ’پاگل پنتی‘ کے بعد اپنے دو ہیروز ونیت کمار اور اکشے اوبرائے کے ساتھ ہدایتکارسوسی گنیشن کی تمل سپرہٹ فلم ’تھروتو پیالے۔2‘ کے ہندی ریمیک کے لئے میں اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں‘‘۔

اروشی اس فلم میں گلیمرس اوتار میں بالکل بھی دکھائی نہیں دیں گی۔ انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں کہا ’’یہ دوسری مرتبہ ہے جب میں ڈی گلیمر اوتار میں نظر آؤں گی، اس فلم میں میں وارانسی کی رہنے والی ایک عام سی لڑکی کے کردار میں ہوں، جسے سوشل میڈیا کی عادت ہے۔

Tags:

You Might also Like