Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا نے کوویڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے کروڑوں روپے کا عطیہ کیا

فلمی ڈسک،12مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے کے لیے بالی ووڈ فنکار لگاتار اپنی تعاون دیتے نظر آرہے ہیں- حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اروشی روتیلا نے کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے کے لیے قریب 5 کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں- اداکارہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتا ہے-

اسکے ذریعہ اروشی روتیلا نے وائرس سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا- بتادیں کہ اروشی روتیلا کے علاوہ سلمان خان، اکشے کمار، شاہ رخ خان ، ریتیک روشن ، سونو سود، اور دیگر فنکار مدد کے لیے آگے آرہے ہیں- اروشی نے کچھ دنوں پہلے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے فینس کور ورچیول ڈانس ماسٹر کلاس کی معلومات دی تھی، اس کلاس کے ذریعہ اداکارہ نے فینس کو زومبا ، لاطینی رقص کی تعلیم دی۔ اداکارہ کے اس سیشن کے قریب 1٫8 کروڑ لوگ انکے ساتھ جوڑے، جسکے لیے اروشی کو پانچ کروڑ روپئے بھی ملے، اس رقم کو اروشی نے کورونا وائرس وبا سے لڑنے کے لیے عطیہ کردیا-

Tags:

You Might also Like