Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا اور گوتم گولاٹی فلم ورجن بھانوپریہ میں نظر آئیں گے

virgin-bhanupriya

فلمی ڈسک،4جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اور ایکٹر گوتم گولاٹی کا ایک فوٹو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس تصویر میں اروشی دولہن کے لال جوڑے میں نظر آرہی ہے۔ تو وہیں گوتم شیروانی پہنے دیکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو میں اروشی اور گوتم آگ کے چاروں طرف پھیرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو کو گوتم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس فوٹو کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ وہیں گوتم نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، شادی مبارک نہیں بولیں گے۔؟

آپکو بتادیں کہ گوتم گولاٹی اور اروشی روتیلا کی فلم ورجن بھانوپریہ 16جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ورجن بھانو پریہ کا ٹریلر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے بھی شیئر کیا ہے۔ جسکا ویڈیو کئی بار دیکھا جاچکا ہے۔

گوتم اور اروشی روتیلا کی شادی کرتے ہوئے اس تصویر کو دیکھ فینس کافی حیران ہورہے ہیں۔ بتادیں کہ گوتم اور اروشی کا یہ فوٹو انکی آنے والی ویب فلم ورجن بھانوپریہ، کا ہے۔ اروشی اور گوتم کی یہ فلم زی 5 پر ریلیز ہونے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like