Type to search

وائرل

کئی مشکلات کا سامنا کرچکی ہے اداکارہ عرفی جاوید ، لوگ پورن اسٹار سمجھتے تھے

اداکارہ عرفی جاوید

وائرل ڈسک،22 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بڑے بھیا کی دولہنیاں ، میر درگا، اور بے پناہ جیسے سیریلس میں  کام کرچکی اداکارہ عرفی جاوید ٹی وی دنیا کا ایک مشہور چہرا ہے، وہ ان شوز کے ذریعہ لوگوں کے درمیان اپنی پہچان بنا چکی ہے۔

ان سبھی سیریل سے اداکارہ عرفی جاوید ملک کے گھر گھر تک پہنچ گئی تھی۔ لیکن نوجوان کے درمیان وہ اپنی انسٹاگرام پوسٹ سے کافی مقبول ہے۔

اداکارہ عرفی جاوید ہمیشہ سے ہی اپنے کیوٹ لک اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ ٹی وی سیریلس بڑے بھیا کی دولہنا، سے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کرچکی عرفی جاوید کئی شوز کا حصہ رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urfi (@urf7i)

 

لیکن کیا آپ جانتے ہیں شروعاتی زندگی بہت مشکلات میں گذری ہے۔ کسی کی غلطی کی وجہ سے انہی کے گھر والوں نے پورن اداکارہ سمجھ لیا تھا اور رشتہ داروں نے بھی اس درد کو بڑھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی۔

بگ باس او ٹی ٹی میں انٹری لیتے ہی عرفی نے کافی سرخیاں بٹور لی۔ لیکن پہلے ہی ہفتہ میں وہ گھر سے باہر ہوگئی۔
شو میں اپنا بولڈ اور گلیمرس لک دیکھانے والی عرفی نے اپنی نجی زندگی میں کئی پریشانیاں کا سامنا کیا ہے۔

اسکول کے دنوں میں عرفی کی کچھ تصویریں آڈلٹ سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی تھی۔ اس بات کا پتہ جیسے ہی اداکارہ کے گھر والوں کو لگا، انہوں نے عرفی کو ہی غلط سمجھنا شروع کردیا اور ان پر طرح طرح کے الزام لگنے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urfi (@urf7i)

 

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ان کے والد نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا تھا۔
انکے رشتہ دار بھی انکا بینک اکاؤنٹ چیک کرنا چاہتے تھے انہیں لگتا تھا کہ اس میں پیسہ چھپا ہوگا۔

سدھارتھ کنن کو دیئے انٹرویو میں عرفی نے بتایا ، اس وقت میں کالج میں بھی نہیں تھی۔ میں صرف 11ویں میں پڑھتی تھی۔
یہ بہت مشکل تھا کیونکہ مجھے میرے خاندان کا سپورٹ نہیں ملا تھا۔ میری فیمیلی مجھے ہی ذمہ دار ٹہرا رہی تھی۔
عرفی بتاتی ہے، میرے والد ذہنی اور جسمانی تشدد کرنے وال تھے اور یہ اذیت دو سال تک چلا۔ مجھے اپنا نام تک یاد نہیں رہا۔
لوگ میرے بارے میں بہت گندی باتیں بولنے لگے تھے، جو میرے ساتھ ہوا ایسا کسی لڑکی کے ساتھ نہ ہو۔

ایک انٹرویو میں عرفی بتا چکی ہے کہ وہ اپنی دو بہنوں کو لیکر گھر سے بھاگ گئی تھی۔ ماں اور دو بہن۔بھائی کو پچھے چھوڑ دیا تھا۔ وہ ایک ہفتے تک دہلی کے ایک پارک میں رہی تھی۔

اداکارہ عرفی جاوید اصل میں لکھنؤ کی رہنے والی ہے اور 15 اکتوبر 1996 میں پیدا ہوئی۔ اپنی ایکٹنگ کی وجہ سے وہ ممبئی آگئی تھی۔ یہاں آکر انہوں نے خود کو ثابت کیا۔

عرفی نے سٹی مونٹیسوری اسکول سے اپنی اسکولی تعلیم کی اور پھر ایمیٹی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا۔ وہ فیشن ڈیزائنر سے معاون کے طور پر دہلی میں کام کررہی تھی اور پھر ممبئی آگی۔

ٹی وی کے مہشور سیریل بے پناہ میں عرفی نے بیلاکپور کا کردار نبھایا تھا جو ناظرین کو خوب پسند آیا تھا۔

عرفی نے کئی فیشن شوز میں ریمپ واک بھی کیا ہے۔ 2016 میں انہیں بڑے بھیا کی دولہنیا میں اونی پنتھ کا رول ملا تھا۔
سال 2016 میں ہی عرفی نے سیریل چندر نندنی چھایا کا رول میں نبھایا تھا، عرفی جاوید نام کرن ، سات پھیروں کی ہیرا پھیری، بے پناہ، جی جی ماں اور ڈائن جیسے سیریلس میں دیکھائی دے چکی ہے۔

عرفی نے سال 2020 میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں شیوانی بھاٹیہ کا رول ادا کیا، اور کسوٹی زندگی کے میں تنیشا چکرابرتی کے کردار میں نظر آئی تو وہیں دنگل ٹی وی پر نشر ہوئے شو اے میرے ہمسفر میں پائل شرما کا کردار نبھایا۔

پرسنل لائف کی بات کریں تو عرفی اپنے کو۔اسٹار پارس کلنوات سے ڈیٹ کرچکی ہے اور کچھ وقت بعد ہی انکا بریک اپ ہوگیا تھا۔
عرفی اپنی فیٹنس کو لیکر بھی کافی متحرک رہتی ہے۔ انسٹاگرام پر انہوں کئی فیٹنس ویڈیوز شیئر کیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like