Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو میڈیم اسکولس اساتذہ کی ریاست گیر کانفرنس کرنے چئیرمین اردو اکیڈمی کا اعلان


حیدرآباد/3جولائی(پریس نوٹ) اردو اکیڈمی تلنگانہ اردو زبان وادب اور خاص کر اردو میڈیم کے تحفظ کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے- اور اردو اکیڈمی عنقریب ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم اسکول اساتذہ کی ایک کل ریاستی کانفرنس منعقد کرے گی- ان خیالات کا اظہار چیئرمین اردو اکیڈمی رحیم الدین انصاری نے کیا وہ آج اردو مسکن کے ہال میں منعقد اردو میڈیم اساتذہ کی تہنیتی تقریب کو مخاطب کررہے تھے- انہوں نے کہاکہ اردو میڈیم اساتذہ مسائل اور کم وسائل کے باوجود بھی اردو میڈیم طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں- اردو میڈیم اسکولس میں انفراسٹرکچر کی کمی ہے تمام تر مسائل کو حل کرنے کے لیے اردو اکیڈمی پوری طرح سرگرم ہے-

اردو اکیڈمی کے بچوں کے رسالے ماہنانہ روشن ستارے کی آج رسم اجرا کی گئی اردو اکیڈمی اسکول کی ایک طالبہ نے انجام دیا جس نے ایس ایس سی 2019 میں 9 جی پی اے حاصل کیا-

اردو اکیڈمی چیئرمین رحیم الدین انصاری،اعجاز علی قریشی(مانو المونی صدر) مصطفے علی سروری، ایوب خان جوائنٹ سکریٹری مانو المونی۔

قبل ازیں مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی قریشی نے اردو میڈیم اساتذہ کی تہنیتی تقریب کے انعقاد اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور مہمان اساتذہ کا خیر مقدم کیا-

محمد مصطفے علی سروری نے اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم اسکولس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اردو اکیڈمی کو آگے آنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اردو میڈیم اسکولس کے اساتذہ خراب حالات کے باوجود اردو میڈیم طلبا کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ان کی ستائش او ہمت افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے- انجمن طلبا ئے قدیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیراہتمام آج کے اس پروگرام میں اردو میڈیم ہائی اسکولس کے 80 سے زائد اساتذہ کو اعزازی سند او مومنٹوزپیش کیے گئے- پروگرام کی کاروائی جناب الیاس صاحب نے چلائی۔اور پروگرام کے آخر میں مانو المونی اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری محمد ایوب خان نے تمام کاشکریہ ادا کیا۔

Tags: